حدیث نمبر: 25842
٢٥٨٤٢ - (حدثنا أبو بكر قال) (١): حدثنا (حفص) (٢) بن غياث عن جعفر عن أبيه أن رسول اللَّه ﷺ أمر بالعقيقة التي عقتها فاطمة عن الحسن والحسين (٣) يبعثوا إلى القابلة منها برجل قال: ولا يكسر منها عظم (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جعفر، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس عقیقہ کے بارے میں حکم فرمایا جو حضرت فاطمہ نے حضرت حسین کی طرف سے کیا تھا کہ دائی کو اس عقیقہ میں سے ایک ٹانگ بھیجیں اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” عقیقہ کی ہڈی نہ توڑی جائے ۔ “
حدیث نمبر: 25843
٢٥٨٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة (عن) (١) عبد الملك عن عطاء عن عائشة قالت: يطبخ (جدولا) (٢) ولا يكسر منها عظم (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ عقیقہ (کے جانور) کو جوڑوں سے علیحدہ کر کے پکایا جائے گا اور اس کی ہڈی نہ توڑی جائے گی۔
حدیث نمبر: 25844
٢٥٨٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معن بن عيسى عن ابن أبي ذئب عن الزهري قال: سألته عن العقيقة (فقال) (١): (تكسر) (٢) عظامها ورأسها، ولا يمس الصبي بشيء من دمها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابی ذئب، حضرت زہری کے بارے میں روایت کرتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت زہری سے عقیقہ کے بارے میں سوال کیا ؟ تو انہوں نے فرمایا اس کی ہڈیاں اور سری کو نہ توڑا جائے گا اور بچہ کو اس کا خون بھی مَس نہیں کیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 25845
٢٥٨٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن (النهاس) (١) بن (قهم) (٢) قال: سمعت عطاء يقول: كانوا يستحبون أن لا يكسر للعقيقة عظم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نہ اس بن قہم سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء کو یہ کہتے سُنا کہ پہلے حضرات اس بات کو پسند کرتے تھے کہ عقیقہ کی ہڈی کو نہ توڑا جائے۔
حدیث نمبر: 25846
٢٥٨٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن (هشام عن) (١) الحسن ومحمد أنهما كرها أن يلطخ رأس الصبي (بشيء) (٢) من دم العقيقة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام ، حسن اور محمد کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ یہ دونوں حضرات اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ بچہ کے سر کو عقیقہ کے خون سے آلودہ کیا جائے اور حسن کا ارشاد ہے۔ خون ناپاک شئی ہے۔
حدیث نمبر: 25847
٢٥٨٤٧ - وقال الحسن: الدم رجس.