کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: عقیقہ کے بارے میں کہ اس کا گوشت کھایا جائے گا
حدیث نمبر: 25840
٢٥٨٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد اللَّه بن (مبارك) (١) عن هشام عن الحسن وابن سيرين أنهما كانا يكرهان من العقيقة ما يكرهان من الأضحية (وقال) (٢): وهي (عندهما) (٣) بمنزلة الأضحية يأكل ويطعم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام، حسن اور حضرت ابن سیرین کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ یہ دونوں حضرات عقیقہ میں بھی ان چیزوں کو ناپسند سمجھتے تھے جن کو یہ قربانی میں ناپسند سمجھتے تھے۔ راوی کہتے ہیں کہ عقیقہ ان حضرات کے ہاں قربانی کے بمنزلہ تھا۔ یعنی خود بھی کھایا جاسکتا ہے اور دوسروں کو بھی کھلایا جاسکتا ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب العقيقة / حدیث: 25840
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25840، ترقيم محمد عوامة 24743)
حدیث نمبر: 25841
٢٥٨٤١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن عبد الملك عن عطاء عن عائشة قالت: (تجعل) (١) (جُدُولا) (٢) (فتطبخ) (٣)، (فيأكل) (٤) ويطعم (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ وہ فرماتی ہیں۔ عقیقہ کے گوشت کو جوڑوں سے علیحدہ کرلیا جائے گا اور خودبھی کھا سکتا ہے دوسروں کو بھی کھلا سکتا ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب العقيقة / حدیث: 25841
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25841، ترقيم محمد عوامة 24744)