حدیث نمبر: 25834
٢٥٨٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر عن سعيد عن قتادة عن الحسن عن سمرة عن نبي اللَّه ﷺ قال: (تذبح) (١) عنه يوم السابع، ⦗٣٦٧⦘ ويحلق رأسه ويسمى (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سمرہ ، جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” ساتویں روز بچہ کی طرف سے (عقیقہ) ذبح کیا جائے گا اور اس کا سر مونڈا جائے گا اور نام رکھا جائے گا۔ “
حدیث نمبر: 25835
٢٥٨٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن محمد بن إسحاق عن عمرو بن شعيب أن النبي ﷺ أمر بالعقيقة يوم السابع للمولود، ووضع الأذى وتسميته (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن شعیب سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بچہ کے لئے ساتویں روز عقیقہ کرنے کا اور سر صاف کرنے کا اور بچہ کا نام رکھنے کا حکم دیا۔
حدیث نمبر: 25836
٢٥٨٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معتمر بن سليمان عن أبيه عن ابن سيرين قال: كان لا يرى بأسا أن يعق قبل السابع أو بعده، وكان يقول: اجعل (لحم) (١) العقيقة كيف شئت.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت معتمر بن سلیمان، اپنے والد سے، حضرت ابن سیرین کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ ساتویں روز سے قبل اور اس کے بعد عقیقہ کرنے میں کوئی حرج نہیں دیکھتے تھے۔ اور فرمایا کرتے تھے ۔ عقیقہ کے گوشت کو تم جس طرح چاہو ویسے ہی کرو۔
حدیث نمبر: 25837
٢٥٨٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن يونس عن الحسن أنه قال في العقيقة: شاة (مسنة) (١) تذبح عنه يوم سابعه ويحلق رأسه ويسمى.
مولانا محمد اویس سرور
حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ عقیقہ میں ایک مُسِنّہ بکری ہوتی ہے جو ساتویں دن بچہ کی طرف سے ذبح کی جاتی ہے اور بچہ کا سر صاف کیا جاتا ہے اور نام رکھا جاتا ہے۔
حدیث نمبر: 25838
٢٥٨٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة بن سليمان (١) عن عبد الملك بن أبي سليمان عن عبد الملك بن أعين عن أبي جعفر قال: كانت (فاطمة) (٢) تعق (عن) (٣) ولدها يوم السابع وتسميه، وتختنه، وتحلق رأسه، (وتصدق) (٤) بوزنه ورقا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعفر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت فاطمہ، اپنے بچوں کی طرف سے ساتویں دن عقیقہ کرتی تھیں اور اس کا نام رکھتی تھیں اور اس کے ختنے کرواتی تھیں اور اس کا سر صاف کرتی تھیں اس کے (بالوں کے) ہم وزن چاندی صدقہ کیا کرتی تھیں۔
حدیث نمبر: 25839
٢٥٨٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عفان قال: حدثنا عبد الوارث قال: حدثنا عطاء بن السائب عن محارب بن دثار عن ابن عمر قال في العقيقة: تذبح عنه يوم السابع (ويحلق) (١) رأسه، (ويتصدق) (٢) بوزن شعره فضة، ويلطخ رأسه بالدم (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ عقیقہ کے بارے میں فرماتے ہیں۔ بچہ کی طرف سے ساتویں روز ذبح کیا جائے گا۔ بچہ کا سر صاف کیا جائے گا۔ اور اس کے بالوں کے ہم وزن چاندی صدقہ کی جائے گی اور اس کے سر کو خون سے آلودہ کیا جائے گا۔