حدیث نمبر: 20443
٢٠٤٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا (إسماعيل بن علية) (١) عن (الجلد) (٢) بن ⦗٥٢٠⦘ أيوب عن معاوية بن قرة عن أنس قال: قروء الحيض أربع خمس، ست، سبع، ثمان (تسع) (٣)، عشر، ثم تغتسل وتصلي (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حیض کے دن چار، پانچ، چھ، سات، آٹھ، نو اور دس ہوسکتے ہیں پھر غسل کرے اور نماز پڑھے۔
حدیث نمبر: 20444
٢٠٤٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا محمد بن فضيل عن أشعث (عن الحسن) (١) عن عثمان بن أبي العاص قال: لا تكون المستحاضة يوما ولا يومين ولا ثلاثة حتى تبلغ عشرة أيام، (فإذا بلغت عشرة أيام) (٢) كانت مستحاضة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک، دو یاتین دن خون آنے سے عورت مستحاضہ شمار نہیں ہوگی بلکہ جب دس دن پورے ہوجائیں تو عورت مستحاضہ ہوگی۔
حدیث نمبر: 20445
٢٠٤٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا إسماعيل بن عياش عن (أم) (١) الضحاك (بنت) (٢) راشد (قالت) (٣): سمعت (خالد) (٤) بن معدان (قال) (٥): أقل ما تكون حيضة المرأة: ثلاثة أيام وآخرها (عشرة) (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خالد بن معدان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عورت کے حیض کی کم از کم مدت تین دن اور زیادہ سے زیادہ دس دن ہے۔
حدیث نمبر: 20446
٢٠٤٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن حماد بن سلمة عن علي بن ثابت عن محمد بن زيد عن سعيد بن جبير قال: الحيض ثنتي (١) عشرة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حیض کی مدت بارہ دن ہیں۔
حدیث نمبر: 20447
٢٠٤٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا حفص عن أشعث عن عطاء قال: (أقصى) (١) ما تجلس الحائض خمس عشرة ليلة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حیض کی زیادہ سے زیادہ مدت پندرہ دن ہیں۔
حدیث نمبر: 20448
٢٠٤٤٨ - [حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن ربيع عن عطاء قال: الحيض خمس (عشرة) (١)] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حیض پندرہ دن ہیں۔
حدیث نمبر: 20449
٢٠٤٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن ربيع عن الحسن قال: أقراؤها ما كانت تحيض. [(كمل) (١) كتاب الطلاق، وللَّه الحمد والمنة] (٢)
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب تک حیض آئے وہی حیض کی مدت ہے۔