حدیث نمبر: 20417
٢٠٤١٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا (وكيع قال: نا) (١) سفيان عن مغيرة قال: سألت إبراهيم عن السقط (فقال) (٢): تنقضي به العدة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے ابراہیم رحمہ اللہ سے سوال کیا کہ اگر نامکمل بچہ پیدا ہوجائے تو کیا عدت مکمل ہوجائے گی ؟ انہوں نے فرمایا کہ ہاں عدت مکمل ہوجائے گی۔
حدیث نمبر: 20418
٢٠٤١٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع قال: نا حسن عن مطرف عن عامر قال: السقط بمنزلة الولد التام.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نامکمل بچہ پورے بچے کے حکم میں ہے۔
حدیث نمبر: 20419
٢٠٤١٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد الأعلى عن هشام عن الحسن ومحمد قالا: إن (أسقطت) (١) الحرة فقد أنقضت عدتها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن رضی اللہ عنہ اور محمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب عورت نے نامکمل بچے کو جنم دیا تو اس کی عدت مکمل ہوگئی۔
حدیث نمبر: 20420
٢٠٤٢٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا علي بن الحسن بن شقيق قال: أخبرنا حسين ابن واقد قال: نا أبو (منازل) (١) قال: سمعت شريحًا يقول: إذا أسقطت المرأة سقطًا تم عدة الحرة وأعتقت السرية.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب عورت نے نامکمل بچے کو جنم دیا تو آزاد عورت کی عدت مکمل ہوگئی اور باندی آزاد ہوگئی۔
حدیث نمبر: 20421
٢٠٤٢١ - حدثنا أبو بكر قال: نا إسحاق الأزرق عن أبي العلاء عن حجاج عن الحارث أنه قال في المطلقة والمتوفى عنها: إذا رمت بولدها قبل أن يتم خلقه قال: إذا استبان منه شيء حلت للزوج.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حارث رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ عدت گزارنے والی عورت اگر ناتمام بچے جو جنم دے تو وہ خاوند کے لئے حلال ہوگئی اور ابن شبرمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر بچہ اتناہو کہ اس کا انسان ہونا معلوم ہوسکے تو عدت مکمل ہوگئی۔
حدیث نمبر: 20422
٢٠٤٢٢ - قال: وقال ابن شبرمة: حتى يستبين ويعرف أنه (ولد) (١).
حدیث نمبر: 20423
٢٠٤٢٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن أبي عدي عن أشعث قال: كان الحسن يقول: إذا ألقته علقة أو مضغة بعد أن يعلم أنه حمل ففيه (الغرة) (١)، (و) (٢) تنقضي به العدة، وإن كانت أم ولد أعتقت.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب عورت نے بچے کو جما ہوا خون یالوتھڑا ہونے کی حالت میں جنم دیا بعد اس کے کہ حمل ہونا معلوم ہوچکا تھا تو اس میں غرہ ہے۔ اور اس سے عدت پوری ہوجائے گی اور اگر ام ولد ہو توآزاد ہوجائے گی۔