کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اگر کوئی عورت یا مرد زنا کا ارتکاب کریں اوراسے سنگسار کردیا جائے تو کیا دوسرے کے لئے میراث ہوگی؟
حدیث نمبر: 20368
٢٠٣٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا يزيد بن هارون (عن هشام) (١) عن الحسن قال: أيهما رجم الزوج (أو) (٢) المرأة، فلصاحبه منه الميراث.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میاں بیوی میں سے کسی ایک کو اگر سنگسار کیا گیا تو دوسرے کو میراث ملے گی۔
حدیث نمبر: 20369
٢٠٣٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن مهدي عن حماد بن سلمة عن قتادة عن علي قال: إذا رجم فلها الميراث (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر خاوند کو سنگسار کیا گیا تو بیوی کو میراث ملے گی۔
حدیث نمبر: 20370
٢٠٣٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا تزوج الرجل المرأة ثم فجرت، (أقيم) (١) عليها الحد، وإن ماتت تحت (السياط) (٢) ورثها.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر آدمی نے کسی عورت سے شادی کی پھر اس عورت نے بدکاری کا ارتکاب کیا اور اس پر حد جاری ہوئی اور وہ مرگئی تو مرد عورت کا وارث ہوگا۔
حدیث نمبر: 20371
٢٠٣٧١ - حدثنا أبو بكر قال: نا يحيى بن آدم عن زهير عن جابر عن (عامر) (١) في رجل أقام أربعة شهداء على امرأته (أنها) (٢) زنت، قال: ترجم ويرثها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیو ی کے زناکار ہونے پر چار گواہ قائم کردیئے تو عورت کو سنگسار کیا جائے گا اور مرد اس کا وارث ہوگا۔