کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ جب طلاق پوشیدہ طریقے پر دی ہے تو رجوع بھی پوشیدہ کرے
حدیث نمبر: 20362
٢٠٣٦٢ - [حدثنا أبو بكر قال: نا عباد بن العوام عن جويبر عن الضحاك عن عبد اللَّه قال: إذا طلق سرًا راجع سرًا، (فتلك) (١) رجعة، فإن (واقع) (٢) فلا بأس، (و) (٣) إن طلق (علانية) (٤) وراجع فليشهد على رجعته] (٥) (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب پوشیدگی سے طلاق دی تو رجوع بھی پوشیدگی سے کرلے، تو یہ رجوع ہے۔ اگر اس کے بعد اس نے جماع بھی کرلیا تو کوئی حرج نہیں۔ اگر طلاق علانیہ دی اور رجوع کرلیا تو اپنے رجوع پر گواہ بنالے۔
حدیث نمبر: 20363
٢٠٣٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا شريك عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا طلق سرًا راجع سرًا.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب طلاق پوشیدہ طریقے پر دی ہے تو رجوع بھی پوشیدہ کرے۔