کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اگر کوئی شخص عدت گزر جانے کے بعد رجوع کرلینے کا دعویٰ کرے تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 20348
٢٠٣٤٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا هشيم عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا ادَّعى الرجعة (بعد) (١) انقضاء العدة فعليه البينة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص عدت گزر جانے کے بعد رجوع کرلینے کا دعویٰ کرے تو اس پر گواہی لازم ہے۔
حدیث نمبر: 20349
٢٠٣٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد الرزاق عن معمر عن الزهري قال: (إذا) (١) ادَّعى الرجعة (بعد) (٢) انقضاء العدة لم يصدق، وإن جاء (ببينة) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص عدت گزر جانے کے بعد رجوع کرلینے کا دعویٰ کرے تو اس کی تصدیق نہیں کی جائے گی خواہ وہ گواہی قائم کرلے۔
حدیث نمبر: 20350
٢٠٣٥٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا عباد بن العوام عن (جويبر) (١) عن الضحاك عن عبد اللَّه قال: إن قال بعد انقضاء العدة: قد راجعتك، لم يصدق (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص عدت گزر جانے کے بعد رجوع کرلینے کا دعویٰ کرے تو اس کی تصدیق نہیں کی جائے گی۔