کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ میں نے تجھ سے خلع کی، حالانکہ اس نے خلع نہ کی ہوتوکیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 20334
٢٠٣٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا هشيم عن مغيرة عن إبراهيم (أنه) (١) قال في الرجل يقول لامرأته: قد خلعتك، ولم يكن خلعها، قال: قد خلعها، ولا شيء عليه.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ میں نے تجھ سے خلع کی، حالانکہ اس نے خلع نہ کی ہو تو کیا حکم ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ اس نے خلع کرلی اور اس پر کچھ لازم نہ ہوگا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 20334
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20334، ترقيم محمد عوامة 19543)