حدیث نمبر: 20313
٢٠٣١٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا (عبد الرحمن) (١) بن مهدي عن سفيان عن الشيباني عن حماد قال: يجبر كل ذي محرم على أن ينفق على محرمه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہر ذی محرم کو اپنے محرم پر خرچ کرنے پر مجبور کیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 20314
٢٠٣١٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن سفيان عن عمرو عن الحسن قال: يجبر على نفقة كل وارث.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہر وارث کے نفقہ پر مجبور کیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 20315
٢٠٣١٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا حفص عن إسماعيل عن الحسن أن عمر أجبر رجلا على نفقة [ابن أخيه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ایک آدمی کو اپنے بھائی کا نفقہ دینے پر مجبور کیا تھا۔
حدیث نمبر: 20316
٢٠٣١٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري قال: يجبر الرجل على نفقة] (١) والديه ينفق عليهما بالمعروف.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ آدمی کو اس کے والدین کا نفقہ دینے پر مجبور کیا جائے گا اور وہ ان پر نیکی کے ساتھ خرچ کرے گا۔
حدیث نمبر: 20317
٢٠٣١٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو داود الطيالسي عن هشام عن حماد عن إبراهيم قال: يجبر على نفقة أخيه إذا كان معسرًا.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی کا بھائی تنگدست ہو تو اسے اس پر خرچ کرنے پر مجبور کیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 20318
٢٠٣١٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا معاذ بن معاذ قال: نا أشعث عن الحسن أنه كان يلزم ولد ابنه إذا كان فقيرًا وكان الجد غنيًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر دادا مالدار ہو تو اسے تنگدست پوتے پر خرچ کرنے کا حکم دیا جائے گا۔