کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: کیا کسی عورت کو اس کی بیٹی کے مال میں سے دیا جاسکتا ہے؟
حدیث نمبر: 20297
٢٠٢٩٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا الحنفي عن الضحاك بن عثمان قال: سألت القاسم بن محمد عن المرأة يفرض لها من مال ابنتها؟ قال: نعم! (أراه) (١) حقًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ضحاک بن عثمان رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم بن محمد رحمہ اللہ سے سوال کیا کہ کیا عورت کو اس کی بیٹی کے مال میں سے دیا جاسکتا ہے ؟ انہوں نے فرمایا ہاں، میں اسے درست سمجھتا ہوں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 20297
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20297، ترقيم محمد عوامة 19508)
حدیث نمبر: 20298
٢٠٢٩٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا محمد بن (بكر) (١) عن ابن (جريج) (٢) عن عطاء قال: قلت لعطاء: اليتيم أمه محتاجة، أينفق عليها من ماله؟ قال عطاء: ليس لها شيء؟ قلت: لا! قال: نعم!.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء رحمہ اللہ سے کہا کہ اگر کسی یتیم کی ماں محتاج ہو تو کیا اس پر اس کے مال میں سے خرچ کیا جاسکتا ہے ؟ انہوں نے پوچھا کہ کیا اس کی ماں کے پاس کچھ ہے ؟ میں نے عرض کیا نہیں۔ انہوں نے فرمایا کہ ہاں خرچ کیا جاسکتا ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 20298
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20298، ترقيم محمد عوامة 19509)