کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: قرآن مجید کی آیت {وَعَلَی الْوَارِثِ مِثْلُ ذَلِکَ} کی تفسیر کا بیان
حدیث نمبر: 20278
٢٠٢٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا سفيان بن عيينة عن ابن أبي نجيح عن مجاهد: ﴿وَعَلَى الْوَارِثِ مِثْلُ ذَلِكَ﴾، قال: على الوارث مثل ما على (أبيه) (١) أن يسترضع له.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد رحمہ اللہ قرآن مجید کی آیت { وَعَلَی الْوَارِثِ مِثْلُ ذَلِکَ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ وارث پر وہی لازم ہے جو اس کے باپ پر لازم تھا یعنی اس کے دودھ کا انتظام کرنا۔
حدیث نمبر: 20279
٢٠٢٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا جرير بن عبد الحميد عن منصور ومغيرة عن إبراهيم: ﴿وَعَلَى الْوَارِثِ مِثْلُ ذَلِكَ﴾ (مثل) (١) ما على (أبيه) (٢) من الرضاع.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ قرآن مجید کی آیت { وَعَلَی الْوَارِثِ مِثْلُ ذَلِکَ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ وارث پر وہی لازم ہے جو اس کے باپ پر لازم تھا یعنی اس کے دودھ کا انتظام کرنا۔
حدیث نمبر: 20280
٢٠٢٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا حفص بن غياث عن أشعث عن الشعبي.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی رحمہ اللہ اور ابراہیم رحمہ اللہ قرآن مجید کی آیت { وَعَلَی الْوَارِثِ مِثْلُ ذَلِکَ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد بچے کے دودھ کا انتظام کرنا ہے۔
حدیث نمبر: 20281
٢٠٢٨١ - وحماد عن إبراهيم قالا: رضاع الصبي.
حدیث نمبر: 20282
٢٠٢٨٢ - [حدثنا أبو بكر قال: نا عبد اللَّه بن إدريس عن أشعث وهشام عن الحسن: ﴿وَعَلَى الْوَارِثِ مِثْلُ ذَلِكَ﴾ (قال: الرضاع) (١)] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ قرآن مجید کی آیت { وَعَلَی الْوَارِثِ مِثْلُ ذَلِکَ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد بچے کے دودھ کا انتظام کرنا ہے۔
حدیث نمبر: 20283
٢٠٢٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا حفص عن أشعث [عن الحسن قال: عليه الرضاع، وليس (عليه) (١) نفقة الحامل.
مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ وارث پر رضاع لازم ہے لیکن حاملہ کا نفقہ لازم نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 20284
٢٠٢٨٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو خالد عن أشعث] (١) (عن) (٢) الحكم (٣) عن مجاهد عن ابن عباس قال: لا تضار (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اسے نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔
حدیث نمبر: 20285
٢٠٢٨٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا عباد بن العوام عن جويبر عن الضحاك في هذه الآية: ﴿وَعَلَى الْوَارِثِ مِثْلُ ذَلِكَ﴾ قال: الوالد يموت ويترك (ولدًا) (١) صغيرًا ⦗٤٧٠⦘ فإن كان له مال فرضاعه في ماله (وإن) (٢) لم يكن له مال فرضاعه على عصبته.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ضحاک رحمہ اللہ قرآن مجید کی آیت { وَعَلَی الْوَارِثِ مِثْلُ ذَلِکَ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اگر باپ کا انتقال ہوجائے اور وہ چھوٹا بچہ چھوڑے تو اگر باپ کا مال ہے تو بچے کے دودھ کا انتظام اسی کے مال میں سے ہوگا اور اگر مال نہ ہوتویہ عصبات کی ذمہ داری ہوگی۔
حدیث نمبر: 20286
٢٠٢٨٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو خالد عن حجاج عن عمرو بن شعيب عن سعيد بن المسيب (قال) (١): جاؤوا (بيتيم) (٢) إلى عمر (فقالوا) (٣): أنفق عليه، قال: لو لم أجد إلا (أقصى) (٤) عشيرته لفرضت عليهم (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ کچھ لوگ ایک یتیم بچے کو حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس لائے اور عرض کیا کہ اس کے نفقہ کا انتظام کیجئے۔ آپ نے فرمایا کہ اگر مجھے اس کے دور کے رشتہ دار بھی مل جائیں تو بھی اس کا نفقہ ان پر لازم کروں گا۔
حدیث نمبر: 20287
٢٠٢٨٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد اللَّه بن إدريس عن هشام عن ابن سيرين قال: شهدت (عبد اللَّه) (١) بن عتبة قال: لولي (٢) يتيم: لو لم يكن له مال لقضيت عليك بنفقته؛ لأن اللَّه تعالى يقول: ﴿وَعَلَى الْوَارِثِ مِثْلُ ذَلِكَ﴾.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عتبہ نے ایک یتیم کے ولی سے کہا کہ اگر اس کا مال نہ ہوتا تو میں تجھ پر اس کا نفقہ لازم کرتا، کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں { وَعَلَی الْوَارِثِ مِثْلُ ذَلِکَ }
حدیث نمبر: 20288
٢٠٢٨٨ - [حدثنا أبو بكر قال: نا أبو خالد الأحمر عن جويبر عن الضحاك: ﴿وَعَلَى الْوَارِثِ مِثْلُ ذَلِكَ﴾] (١) قال: هو (الوالد) (٢) (يعني) (٣) النفقة على (الولد) (٤) ⦗٤٧١⦘ فإن لم يكن عنده فعلى العصبة فإن لم يكن (عنده) (٥) جبرت الأم على رضاعه، وإذا عرفها الولد فلم يأخذ من غيرها جبرت على رضاعه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ضحاک رحمہ اللہ قرآن مجید کی آیت { وَعَلَی الْوَارِثِ مِثْلُ ذَلِکَ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد یہ ہے کہ بچے کانفقہ باپ پر لازم ہے، اگر وہ نہ ہو تو عصبات پر لازم ہے اور اگر وہ بھی نہ ہوں تو ماں کو دودھ پلانے کا حکم دیاجائے گا۔ اگر بچہ ماں کے علاوہ کسی سے دودھ نہ پیے تو اسے بچے کو دودھ پلانے پر مجبور کیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 20289
٢٠٢٨٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا حفص بن غياث عن أشعث عن الشعبي عن ابن عباس: ﴿وَعَلَى الْوَارِثِ مِثْلُ ذَلِكَ﴾ قال: على الوارث أن لا يضار (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما قرآن مجید کی آیت { وَعَلَی الْوَارِثِ مِثْلُ ذَلِکَ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ وارث پر لازم ہے کہ اس کا نقصان نہ ہونے دے۔
حدیث نمبر: 20290
٢٠٢٩٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا يونس بن محمد قال: نا حماد بن زيد عن علي ابن الحكم عن الضحاك ﴿وَعَلَى الْوَارِثِ مِثْلُ ذَلِكَ﴾ قال: لا يضار.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ضحاک قرآن مجید کی آیت { وَعَلَی الْوَارِثِ مِثْلُ ذَلِکَ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ وارث پر لازم ہے کہ اس کا نقصان نہ ہونے دے۔