کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اگر کسی بچے کے ماں اورباپ دونوں مرجائیںاور اس کے حصے میں مال ہو تو اس کو دودھ پلانے کاانتظام کہاں سے کیا جائے گا؟
حدیث نمبر: 20271
٢٠٢٧١ - [حدثنا أبو بكر قال: نا هشيم وعبد اللَّه بن إدريس عن الشيباني عن ابن (معقل) (١) قال: رضاع الصبي من نصيبه] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن معقل رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ بچے کی رضاعت اس کے حصے میں سے ہوگی۔
حدیث نمبر: 20272
٢٠٢٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا هشيم عن يونس عن الحسن قال: رضاعه من نصيبه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ بچے کی رضاعت اس کے حصے میں سے ہوگی۔
حدیث نمبر: 20273
٢٠٢٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا إسماعيل بن (علية) (١) عن أيوب عن محمد قال: أُتي عبد اللَّه بن عتبة في رضاع صبي فجعل رضاعه من ماله، وقال لوليه: لو ⦗٤٦٨⦘ لم يكن له مال لجعلنا رضاعه في مالك، ألا تراه يقول: ﴿وَعَلَى الْوَارِثِ مِثْلُ ذَلِكَ﴾ [البقرة: ٢٣٣].
مولانا محمد اویس سرور
محمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عتبہ رحمہ اللہ کے پاس ایک بچے کی رضاعت کا مقدمہ لایا گیا انہوں نے رضاعت بچے کے مال میں سے لازم فرمائی اور اس کے ولی سے کہا کہ اگر اسکا مال نہ ہوتا توہم آپ کے مال میں سے اس کے دودھ کا انتظام کرتے۔ کیا تم نے قرآن مجید کی یہ آیت نہیں پڑھی { وَعَلَی الْوَارِثِ مِثْلُ ذَلِکَ }
حدیث نمبر: 20274
٢٠٢٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا هشيم عن مغيرة عن إبراهيم قال: كان يقول: إن وفى رضاعَه نصيبُه فهو من نصيبه، وإن لم يف فهو من جميع المال.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ فرمایا کرتے تھے کہ اگر بچے کا حصہ رضاعت کو پورا کردے تو اس کے حصے میں سے ہوگی اور اگر نہ ہو تو پھر پورے مال میں سے۔
حدیث نمبر: 20275
٢٠٢٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا يزيد بن هارون عن حجاج عن الحكم عن إبراهيم عن شريح في الرضيع ينفق عليه من نصيبه (قليلًا كان أو كثيرًا) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ دودھ پیتے بچے پر اس کے حصے میں سے خرچ کیا جائے گا وہ تھوڑا ہو یازیادہ۔
حدیث نمبر: 20276
٢٠٢٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع (قال: أخبرنا) (١) سفيان عن منصور عن إبراهيم قال: كان أصحابنا يقولون: إن كان المال له أُنفق (عليه) (٢) من جميع المال.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہمارے اصحاب فرمایا کرتے تھے کہ بچے پر جمیع مال میں سے خرچ کیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 20277
٢٠٢٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع قال: نا سفيان عن منصور عن إبراهيم عن شريح قال: كان يقول: النفقة والرضاع من جميع المال.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح رحمہ اللہ فرمایا کرتے تھے کہ نفقہ اور رضاعت تمام مال میں سے ہوں گے۔