حدیث نمبر: 20238
٢٠٢٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: نفقة المطلقة كل يوم (نصف) (١) صاع من بر.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مطلقہ پر ہر روز گندم کا نصف صاع خرچ کیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 20239
٢٠٢٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا جرير عن مغيرة عن الشعبي في امرأة (أضرّ بها) (١) زوجها ففرض لها الشعبي في كل شهر خمسة عشر صاعًا من حنطة (ودرهمين) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی رحمہ اللہ نے اس عورت کے لئے ہر مہینے میں گندم کے پندرہ صاع اور دو درہم لازم کئے جس کے خاوند نے اسے نقصان پہنچایا تھا۔
حدیث نمبر: 20240
٢٠٢٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا يحيى بن يمان عن منهال بن خليفة عن حجاج عن قتادة عن خلاس عن علي أنه فرض لامرأة وخادمها اثني عشر درهمًا كل شهر، أربعة للخادم وثمانية للمرأة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے نفقہ میں عورت اور اس کی خادمہ کے لئے ہر مہینے بارہ درہم مقرر کئے، چار خادمہ کے لئے اور آٹھ عورت کے لئے۔
حدیث نمبر: 20241
٢٠٢٤١ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو خالد (الأحمر) (١) عن أم (خصيب) (٢) (الوابشية) (٣) أن زوجها توفي وتركها حاملًا، فخاصمت إلى شريح، فقضى أن ينفق عليها من جميع المال: خمسة عشر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ام خصیب وابشیہ فرماتی ہیں کہ ان کے خاوند کا انتقال ہوگیا اور وہ حاملہ تھیں۔ وہ اپنا مقدمہ لے کر حضرت شریح کے پاس گئیں تو انہوں نے فرمایا کہ کل مال میں سے ان پر پندرہ دراہم خرچ کئے جائیں گے۔
حدیث نمبر: 20242
٢٠٢٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا حفص عن أشعث عن الحكم قال: ينفق على خادم واحدة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ خادمہ پر ایک درہم خرچ کیا جائے گا۔