حدیث نمبر: 20209
٢٠٢٠٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا هشيم عن يونس عن الحسن أنه كان يقول: إذا زوج الرجل ابنته وهي صغيرة فرأى أن يخلعها، فذلك جائز عليها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے کہ اگر کوئی شخص اپنی نابالغ بیٹی کی شادی کرادے پھر وہ اس کو خلع کرانا چاہے تو یہ جائز ہے۔ جبکہ حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے کہ خلع کرانا درست نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 20210
٢٠٢١٠ - فقال يونس: وكان غير الحسن لا يرى ذلك.
حدیث نمبر: 20211
٢٠٢١١ - حدثنا أبو بكر قال: نا شريك عن جابر عن عامر عن شريح أن رجلًا خلع ابنته فلم ترض قال: وقع عليها الطلاق، وأبوها ضامن لما افتدى به.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی نابالغ بیٹی کی طرف سے خلع کرنا چاہا لیکن وہ راضی نہ ہوئی تو اس پر طلاق واقع ہوجائے گی اور اس کا والد فدیہ کا ضامن ہوگا۔