کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اگر کسی آدمی کے بارے میں تین شخصوں نے مختلف جگہوں میں طلاق دینے کی گواہی دی تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 20204
٢٠٢٠٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا إسماعيل بن (عياش) (١) عن عطاء الخراساني أن رجلا طلق امرأته فشهد عليه ثلاثة نفر، كل رجل يشهد في موطن غير موطن صاحبه (فقضى) (٢) عبد اللَّه بن موهب أنها تطليقة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء خراسانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی اور اس پر تین آدمیوں کو گواہ بنایا۔ ہر ایک شخص نے اس بات کی گواہی دی کہ اس نے الگ الگ جگہ طلاق دی ہے۔ اس صورت میں حضرت عبد اللہ بن موہب نے فیصلہ فرمایا کہ یہ ایک طلاق ہوگی۔