کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: اگر کوئی شخص طلاق کی قسم کھا کر کہے کہ وہ ضرور بضرور اپنے غلام کو مارے گا یااپنی بیوی کے ہوتے ہوئے کسی اورعورت سے شادی کرے گا اور ایسا کرنے سے پہلے اس کا انتقال ہوجائے تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 20187
٢٠١٨٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا هشيم (بن بشير) (١) عن منصور عن الحسن في رجل قال لامرأته: هي طالق إن لم يتزوج عليها، قال: هي امرأته حتى يتزوج، فإن مات واحد منهما فلا ميراث بينهما.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیو ی سے کہا کہ اگر وہ اس کے ہوتے ہوئے کسی اور عورت سے شادی نہ کرے تو اسے طلاق ہے۔ اس صورت میں جب یہ شادی کرلے تو اسے طلاق نہیں ہوگی۔ اگر دونوں میں سے کوئی ایک مرگیا تو ایک دوسرے کی میراث میں حصہ دار نہیں ہوں گے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 20187
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20187، ترقيم محمد عوامة 19407)
حدیث نمبر: 20188
٢٠١٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد الرحيم بن سليمان عن أشعث عن الشعبي في رجل حلف: (١) امرأته طالق إن لم يضرب غلامه مائة سوط، قال: هي امرأته حتى يموت الغلام.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے قسم کھائی کہ اگر وہ اپنے غلام کو سو کوڑے نہ مارے تو اس کی بیوی کو طلاق ہے۔ اس قسم کی صورت میں غلام کے مرجانے تک وہ اس کی بیوی رہے گی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 20188
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20188، ترقيم محمد عوامة 19408)
حدیث نمبر: 20189
٢٠١٨٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن سفيان عن غيلان عن الحكم قال: امرأته طالق إن لم يضرب غلامه، (فأبق) (١)، قال: يجامعها (و) (٢) يتوارثان.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ اگر وہ اپنے غلام کو نہ مارے تو اس کی بیوی کو طلاق ہے۔ پھر اس کا غلام بھاگ گیا۔ وہ دونوں جماع کرسکتے ہیں اور ایک دوسرے کے وارث بھی ہوں گے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 20189
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20189، ترقيم محمد عوامة 19409)
حدیث نمبر: 20190
٢٠١٩٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا جرير عن [مغيرة عن حماد في رجل قال: إن لم (آت) (١) البصرة فامرأته طالق، قال: فلم يأتها حتى ماتت ثم أتاها بعد، قال: لا ميراث له منها، إنما استبان (حنثه) (٢) الآن.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے اگر یہ قسم کھائی کہ اگر وہ بصرہ نہ گیا تو اس کی بیوی کو طلاق ہے، پھر وہ بصرہ نہ گیا یہاں تک کہ اس کی بیوی کا انتقال ہوگیا اور پھر وہ اس کے انتقال کے بعد بصرہ چلا گیا۔ اس صورت میں عورت کو میراث نہیں ملے گی اور آدمی کی قسم کا ٹوٹنا اب متحقق ہوگا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 20190
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20190، ترقيم محمد عوامة 19410)
حدیث نمبر: 20191
٢٠١٩١ - حدثنا أبو بكر قال: نا جرير] (١) عن مغيرة عن الشعبي قال: إن (أتى البصرة) (٢) بعد الموت ورثها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ صورت مذکورہ میں اگر وہ اس کی موت کے بعد بصرہ گیا تو وہ اس عورت کا وارث ہوگا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 20191
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20191، ترقيم محمد عوامة 19411)
حدیث نمبر: 20192
٢٠١٩٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا محمد بن يزيد عن أبي العلاء عن قتادة عن سعيد بن المسيب والحسن قالا في الرجل يقول لامرأته: إن لم أتزوج عليها، وإن لم أخرجك فأنت طالق، (قالا) (١): (لا يقربها) (٢)، وإن (ماتا) (٣) قبل ذلك لم يتوارثا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ اور حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ اگر میں نے تجھ پر کسی اور سے شادی نہ کی یا میں نے تجھے نہ نکالا تو تجھے طلاق ہے۔ اس صورت میں آدمی اپنی بیوی کے قریب نہیں جاسکتا اور اگر وہ دونوں ایک دوسرے کے وارث نہیں ہوں گے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 20192
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20192، ترقيم محمد عوامة 19412)
حدیث نمبر: 20193
٢٠١٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا معاذ بن (معاذ) (١) عن أشعث عن (الحكم) (٢) في رجل قال: إن لم أخرج إلى واسط فامرأته طالق، قال: يغشاها ولا يتوارثان.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ اگر میں واسط کی طرف نہ گیا تو اس کی بیوی کو طلاق۔ اس صورت میں آدمی اپنی بیوی سے جماع کرے گا اور وہ دونوں ایک دوسرے کے وارث نہیں ہوں گے۔ اور حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ وہ اس وقت تک اس سے جماع نہ کرے جب تک وہ کر نہ لے جس کا وہ کہہ رہا ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 20193
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20193، ترقيم محمد عوامة 19413)
حدیث نمبر: 20194
٢٠١٩٤ - وقال ابن سيرين: لا يغشاها حتى يفعل ما قال.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 20194
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20194، ترقيم محمد عوامة ---)