کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اگر کوئی عورت خاوند کی نافرمانی میں گھرسے نکلے تو کیا اسے نفقہ ملے گا؟
حدیث نمبر: 20146
٢٠١٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو أسامة قال: نا سفيان عن طارق عن الشعبي أنه سئل عن امرأة خرجت من بيتها عاصية لزوجها ألها نفقة؟ قال: لا، وإن مكثت عشرين سنة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی عورت خاوند کی نافرمانی میں گھر سے نکلے تو کیا اسے نفقہ ملے گا ؟ فرمایا کہ نہیں خواہ وہ بیس سال تک باہر رہے۔
حدیث نمبر: 20147
٢٠١٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا غندر عن شعبة قال: سألت الحكم عن امرأة خرجت من بيت زوجها عاصية، هل لها نفقة؟ قال: نعم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم سے سوال کیا کہ اگر کوئی عورت خاوند کی نافرمانی میں گھر سے نکلے تو کیا اسے نفقہ ملے گا ؟ انہوں نے فرمایا ہاں۔ حضرت حماد سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اسے نفقہ نہیں ملے گا۔
حدیث نمبر: 20148
٢٠١٤٨ - وسألت حمادًا فقال: ليس لها نفقة.
حدیث نمبر: 20149
٢٠١٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا (بهز) (١) بن (أسد) (٢) عن أبي هلال عن هارون قال: سألت الحسن عن امرأة خرجت مراغمة لزوجها، لها نفقة؟ قال: لها (جوالق) (٣) من تراب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہارون رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن رضی اللہ عنہ سے سوال کیا کہ اگر کوئی عورت خاوند کی نافرمانی میں گھر سے نکلے تو کیا اسے نفقہ ملے گا ؟ انہوں نے فرمایا کہ اسے مٹی ملے گی۔