کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اگر کسی باندی کو آزاد کیا جائے اور اس کا خاوند ہو تو وہ اپنے نفس کو اختیار کرلے تو عدت کا کیا حکم ہوگا؟
حدیث نمبر: 19862
١٩٨٦٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن هشام عن الحسن أن النبي ﷺ أمر بريرة أن تعتد عدة الحرة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت بریرہ رضی اللہ عنہا کو حکم دیا کہ وہ آزاد عورتوں والی عدت گزاریں۔
حدیث نمبر: 19863
١٩٨٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا هشيم عن خالد عن أبي معشر عن إبراهيم أن بريرة اعتدت عدة الحرة (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب حضرت بریرہ رضی اللہ عنہا کو آزاد کیا گیا تو انہوں نے آزاد عورت والی عدت گزاری۔
حدیث نمبر: 19864
١٩٨٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا إسماعيل بن علية عن أيوب عن الزهري قال: بريرة أعتقت فاعتدت عدة الحرة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب حضرت بریرہ رضی اللہ عنہا کو آزاد کیا گیا تو انہوں نے آزاد عورت والی عدت گزاری۔