حدیث نمبر: 19787
١٩٧٨٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن سفيان عن إسماعيل بن (أمية) (١) (عن عكرمة) (٢) عن ابن عباس قال: أرفع المتعة الخادم ثم دون ذلك الكسوة ثم دون ذلك النفقة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ سب سے اعلیٰ متعہ خادم ہے، پھر اس سے کم کپڑے پہنانا ہے اور پھر اس سے کم نفقہ ہے۔
حدیث نمبر: 19788
١٩٧٨٨ - [حدثنا أبو بكر قال: نا معاوية عن حجاج عن عمرو بن شعيب عن سعيد بن المسيب قال: أوضع المتعة الثوب، وأرفعها الخادم] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سب سے کم تر متعہ کپڑا ہے اور سب سے اعلیٰ خادم ہے۔
حدیث نمبر: 19789
١٩٧٨٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو معاوية عن حجاج عن عطاء قال: من أوسط المتعة: الدرع والخمار والملحفة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ درمیانہ متعہ چادر، دوپٹہ اور اوڑھنی ہے۔
حدیث نمبر: 19790
١٩٧٩٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد الأعلى (عن داود) (١) عن الشعبي في متاع المطلقة: ثيابها في بيتها، الدرع والخمار والملحفة والجلباب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی رحمہ اللہ مطلقہ کے متعہ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ وہ گھر میں پہننے والے کپڑے ہیں : دوپٹہ، چادر، اوڑھنی اور بڑی چادر۔
حدیث نمبر: 19791
١٩٧٩١ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد الأعلى عن يونس عن الحسن قال: كان الناس يمتعون، فمنهم من يمتع بالخادم، (ومنهم من كان يعطي المائتين) (١) ومنهم من كان يعطي الدرع والخمار والملحفة، ومنهم من كان يعطي النفقة.
مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ لوگ بیویوں کو متعہ دیا کرتے تھے، کوئی خادم دیتا تھا، کوئی دو سو دیتا تھا، کوئی چادر، دوپٹہ اور اوڑھنی دیا کرتا تھا اور کوئی نفقہ دیتا تھا۔
حدیث نمبر: 19792
١٩٧٩٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو عبد الرحمن المقرئ عن سعيد بن أبي أيوب قال: حدثني عقيل عن ابن شهاب قال: أعلاه الخادم ثم الكسوة ثم النفقة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن شہاب زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سب سے اعلیٰ متعہ خادم ہے، پھر کپڑا اور پھر نفقہ۔