حدیث نمبر: 19777
١٩٧٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا سفيان بن عيينة عن عمرو عن صالح (بن) (١) ⦗٣٤٠⦘ إبراهيم أن عبد الرحمن بن عوف (حمم) (٢) امرأته التي طلق جارية (سوداء) (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت صالح بن ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے اپنی بیوی کو طلاق دینے کے بعد متعہ میں ایک سیاہ باندی دی تھی۔
حدیث نمبر: 19778
١٩٧٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن عليه عن يونس أنه بلغه أن أنس بن مالك متع امرأته (ثلاث مائة) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
یونس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے اپنی بیوی کو تین سو کا متعہ دیا۔
حدیث نمبر: 19779
١٩٧٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو أسامة عن أبي العميس عن الحسن بن (سعد) (١) عن أبيه أن (الحسن) (٢) بن علي متع امرأته بعشرة آلاف (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ نے اپنی بیوی کو دس ہزار کا متعہ دیا۔
حدیث نمبر: 19780
١٩٧٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا يحيى بن سعيد عن ابن عجلان عن أياس عن أبي (مجلز) (١) قال: سألت ابن عمر عن المتعة قال: محمد كذا، عد كذا، حتى عد ثلاثين (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو مجلز رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے متعہ کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے گنتے گنتے تیس تک گنا۔
حدیث نمبر: 19781
١٩٧٨١ - حدثنا أبو بكر قال: نا علي بن مسهر عن داود عن الشعبي عن شريح أنه طلق امرأته فمتعها بثلاث مائة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت شریح رحمہ اللہ نے اپنی بیوی کو طلاق دی اور انہیں متعہ میں تین سو دیئے۔
حدیث نمبر: 19782
١٩٧٨٢ - [حدثنا أبو بكر قال: نا جرير عن منصور عن إبراهيم عن الأسود أنه طلق امرأته فمتعها بثلاث مائة (١)] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت اسود رحمہ اللہ نے اپنی بیوی کو طلاق دی اور انہیں متعہ میں تین سودرہم دیئے۔
حدیث نمبر: 19783
١٩٧٨٣ - [حدثنا أبو بكر قال: نا أبو معاوية (قال: أخبرنا) (١) الأعمش عن إبراهيم عن الأسود: أنه متع بثلاث مائة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت اسود رحمہ اللہ نے اپنی بیوی کو طلاق دی اور انہیں متعہ میں تین سودرہم دیئے۔
حدیث نمبر: 19784
١٩٧٨٤ - حدثنا أبو بكر قال: أخبرنا ابن الدراوردي عن هشام أن أباه طلق] (١) فمتع (بوليدة) (٢)] (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ان کے والد نے اپنی بیوی کو طلاق دی اور متعہ میں ایک دیا۔
حدیث نمبر: 19785
١٩٧٨٥ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن (عبيد اللَّه) (١) عن (نافع عن عبد اللَّه بن) (٢) عبد اللَّه أنه طلق؛ فمتع بوليدة] (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ بن عبداللہ رحمہ اللہ نے اپنی بیوی کو طلاق دی اور متعہ میں ایک باندی دی۔
حدیث نمبر: 19786
١٩٧٨٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا الفضل بن دكين عن العمري عن نافع عن ابن عمر أنه متع بوليدة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنی بیوی کو طلاق دی اور متعہ میں ایک باندی دی۔