حدیث نمبر: 19736
١٩٧٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن إسرائيل عن أبي إسحاق عن أبي (الأحوص) (١) عن عبد اللَّه قال: لا يطلقها وهي حامل فيندمه اللَّه فينفق عليها (٢) حملها ورضاعها حتى تفطمه (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جو شخص بیوی کو حالت حمل میں طلاق دے اللہ اسے نادم کرے گا، اور حالت حمل اور حالت رضاعت میں اس پر خرچ کرے گا یہاں تک کہ بچے کادودھ چھڑوا دے۔
حدیث نمبر: 19737
١٩٧٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن عليه عن يونس عن الحسن أنه كان يقول: إذا طلق الرجل امرأته ثلاثًا وهي حامل؛ فلها عليه النفقة، حرة كانت أو أمة.
مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ فرمایا کرتے تھے کہ جب آدمی نے اپنی بیوی کو حالت حمل میں تین طلاقیں دیں تو عورت کا نفقہ مرد پر لازم ہوگا خواہ وہ آزاد ہو یا باندی۔
حدیث نمبر: 19738
١٩٧٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا حاتم عن هشام عن أبيه في الرجل يطلق امرأته البتة قال: لا نفقة لها إلا أن تكون حبلى، فينفق عليها حتى تضع حملها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کو حتمی طلاق دے دی تو عورت کو نفقہ نہیں ملے گا لیکن اگر وہ حاملہ ہو تو نفقہ ملے گا یہاں تک کہ بچہ پیدا ہوجائے۔
حدیث نمبر: 19739
١٩٧٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن عليه عن هشام عن حماد عن إبراهيم قال: (المطلقة) (١) ثلاثًا و (المولى) (٢) عنها والمختلعة والملاعنة وهن حوامل لهن النفقة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ وہ عورت جسے تین طلاقیں دی گئی ہوں، یا اس سے ایلاء کیا گیا ہو، یا اس نے خلع لیا ہو، یا اس سے لعان کیا گیا ہو اور یہ عورتیں حاملہ ہوں تو انہیں نفقہ ملے گا۔
حدیث نمبر: 19740
١٩٧٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن عليه عن عاصم عن الشعبي.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی رحمہ اللہ اور حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہر حاملہ کو نفقہ ملے گا۔
حدیث نمبر: 19741
١٩٧٤١ - (و) (١) عن يونس عن ابن سيرين (قالا) (٢): لكل حامل نفقة.
حدیث نمبر: 19742
١٩٧٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا حميد بن عبد الرحمن عن زكريا قال: سئل عامر عن المرأة يطلقها زوجها وهي حامل أينفق عليها؟ قال: نعم! إذا كان حرًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو حالت حمل میں طلاق دے دے تو کیا اسے نفقہ دے گا ؟ انہوں نے فرمایا کہ ہاں اگر آزاد مرد ہو تو نفقہ دے گا۔
حدیث نمبر: 19743
١٩٧٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن أبي (غنية) (١) عن جويبر عن الضحاك: ﴿فَأَنْفِقُوا عَلَيْهِنَّ حَتَّى (يَضَعْنَ) (٢) حَمْلَهُنَّ﴾ [الطلاق: ٦]، قال: إذا طلقها وهي حامل (ينفق) (٣) عليها حتى تضع.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ضحاک رحمہ اللہ قرآن مجید کی آیت { فَأَنْفِقُوا عَلَیْہِنَّ حَتَّی یَضَعْنَ حَمْلَہُنَّ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی کو حالت حمل میں طلاق دے دی تو وضع حمل تک اسے نفقہ دے گا۔