کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جن حضرات کے نزدیک تین طلاقیں دی گئی عورت کے لئے خاوند پر نفقہ واجب ہوگا
حدیث نمبر: 19715
١٩٧١٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا حفص بن غياث ومحمد بن فضيل عن الأعمش عن إبراهيم عن الأسود عن عمر قال: (١) لا (نجيز) (٢) قول المرأة في دين اللَّه، المطلقة ثلاثًا لها السكنى والنفقة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم اللہ کے دین میں عورت کے قول کو جاری نہیں کرتے (یہ حضرت فاطمہ بنت قیس کے قول پر تعریض ہے) تین طلاقیں دی گئی عورت کے لئے خاوند پر رہائش اور نفقہ واجب ہوگا، حضرت ابن فضیل رحمہ اللہ نے اپنی روایت میں اضافہ کیا ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ عورت کے لئے اس بات میں خیر نہیں کہ وہ اس کا تذکرہ کرے۔
حدیث نمبر: 19716
١٩٧١٦ - زاد ابن فضيل: وقالت عائشة: ما لها في أن تذكر هذا خير (١).
حدیث نمبر: 19717
١٩٧١٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم عن عمر وعبد اللَّه قالا: لها السكنى والنفقة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر اور حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ ما فرماتے ہیں کہ تین طلاقیں دی گئی عورت کو رہائش اور نفقہ ملے گا۔
حدیث نمبر: 19718
١٩٧١٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا (١) فضيل بن عياض عن سليمان عن إبراهيم قال: لها السكنى والنفقة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ تین طلاقیں دی گئی عورت کو رہائش اور نفقہ ملے گا۔
حدیث نمبر: 19719
١٩٧١٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا حميد عن حسن بن صالح عن السدي عن إبراهيم (و) (١) عن الشعبي (قال) (٢): لها السكنى والنفقة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ اور حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ تین طلاقیں دی گئی عورت کو رہائش اور نفقہ ملے گا۔
حدیث نمبر: 19720
١٩٧٢٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا غندر عن ابن جريج عن أبي الزبير عن جابر قال: للمطلقة النفقة ما لم تحرم، فإذا حرمت فلها متاع بالمعروف (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جس طلاق یافتہ عورت کو اس وقت تک نفقہ ملے گا جب تک وہ حرام نہ ہوجائے اور جب وہ حرام ہوجائے تو اسے نیکی کے ساتھ فائدہ دیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 19721
١٩٧٢١ - حدثنا أبو بكر قال: نا أسباط بن محمد عن أشعث عن الحسن وعطاء والشعبي قالوا (في المطلقة) (١) ثلاثًا (٢): (لها) (٣) السكنى ولا نفقة.
مولانا محمد اویس سرور
حسن، حضرت شعبی اور حضرت عطاء s فرماتے ہیں کہ تین طلاقیں دی گئی عورت کو رہائش اور نفقہ ملے گا۔
حدیث نمبر: 19722
١٩٧٢٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا جرير عن مغيرة قال: ذكرت لإبراهيم حديث فاطمة بنت قيس فقال إبراهيم: (قال) (١) عمر: (لا ندع) (٢) كتاب اللَّه وسنة رسوله لقول امرأة لا ندري: حفظت أو نسيت، (و) (٣) كان عمر يجعل لها السكنى والنفقة (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم ایک عورت کے قول کی وجہ سے اللہ کی کتاب اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کو نہیں چھوڑ سکتے، ہم نہیں جانتے کہ وہ عورت بھول گئی یا اس نے یاد رکھا، حضرت عمر رضی اللہ عنہ طلاق یافتہ عورت کی رہائش اور نفقہ خاوند پر لازم کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 19723
١٩٧٢٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبدة بن سليمان عن يحيى بن سعيد قال: سألت سعيد بن المسيب عن (الرجل) (١) يطلق امرأته وهي (ببيت) (٢) بكراء (٣)، على من الكراء؟ قال: على زوجها، قال: فإن لم يكن عند زوجها (قال) (٤): (فعليها) (٥)، قال: فإن لم يكن عندها؟ قال: فعلى الأمير.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یحییٰ بن سعید رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو طلاق دے اور وہ کسی کرائے کے گھر میں رہتی ہو تو کرایہ کس پر لازم ہوگا ؟ انہوں نے فرمایا کہ اس کے خاوند پر، میں نے پوچھا کہ اگر اس کے خاوند کے پاس کرایہ نہ ہو تو کس پر واجب ہوگا ؟ انہوں نے فرمایا کہ اس عورت پر، میں نے عرض کیا کہ اگر اس عورت کے پاس بھی نہ ہو تو پھر کس پر واجب ہوگا ؟ انہوں نے فرمایا کہ امیر پر۔
حدیث نمبر: 19724
١٩٧٢٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا (شبابة) (١) قال: نا شعبة عن الحكم عن إبراهيم عن شريح قال: المطلقة ثلاثًا لها السكنى والنفقة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ تین طلاقیں دی گئی عورت کو رہائش اور نفقہ ملے گا۔
حدیث نمبر: 19725
١٩٧٢٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع قال: نا سفيان عن سلمة (١) بن كهيل ⦗٣٣٠⦘ عن إبراهيم قال: قال عمر بن الخطاب: لا ندع كتاب ربنا وسنة نبينا لقول المرأة (المطلقة) (٢) ثلاثًا لها السكنى والنفقة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم ایک عورت کے قول کی وجہ سے اپنے رب کی کتاب اور اپنے نبی کی سنت کو نہیں چھوڑ سکتے، تین طلاقیں دی گئی عورت کو رہائش اور نفقہ ملے گا۔
حدیث نمبر: 19726
١٩٧٢٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع قال: نا جعفر بن برقان عن ميمون بن مهران قال: قال عمر: لا ندع كتاب ربنا وسنة نبينا لقول امرأة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم ایک عورت کے قول کی وجہ سے اپنے رب کی کتاب اور اپنے نبی کی سنت کو نہیں چھوڑ سکتے۔
حدیث نمبر: 19727
١٩٧٢٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن المسعودي عن الحكم أن شريحًا قال: المطلقة ثلاثًا لها السكنى والنفقة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح فرماتے ہیں کہ تین طلاقیں دی گئی عورت کو رہائش اور نفقہ ملے گا۔
حدیث نمبر: 19728
١٩٧٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا (وكيع قال: حدثنا) (١) شعبة عن الحكم وحماد عن إبراهيم قال: المطلقة ثلاثًا لها السكنى والنفقة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ تین طلاقیں دی گئی عورت کو رہائش اور نفقہ ملے گا۔