کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: جو شخص اپنی بیوی سے ایلاء کرے اس پر بیوی کانفقہ واجب ہوگایا نہیں؟
حدیث نمبر: 19707
١٩٧٠٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا إسماعيل بن عليه عن يونس عن الحسن أنه وإن يقول: للمطلقة ثلاثًا وهي حامل و (للمولى) (١) عنها وهي حامل: النفقة.
مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ فرمایا کرتے تھے کہ وہ عورت جسے تین طلاقیں دی گئی ہوں اور وہ حاملہ ہو اور جس سے ایلاء کیا گیا ہو اور وہ حاملہ ہو تو اس پر نفقہ واجب ہوگا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 19707
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19707، ترقيم محمد عوامة 18970)
حدیث نمبر: 19708
١٩٧٠٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن عليه عن هشام الدستوائي عن حماد عن إبراهيم قال: للمطلقة ثلاثًا (والمولى) (١) عنها والمختلعة والملاعنة وهن حوامل: لهن النفقة، إلا أن يشترط ذلك على المختلعة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ وہ عورت جسے تین طلاقیں دی گئی ہوں، یا اس سے ایلاء کیا گیا ہو یا اس نے خلع لی ہو یا اس سے لعان کیا گیا ہو، وہ یہ سب حاملہ ہوں تو ان کا نفقہ خاوند پر واجب ہے، اگر خلع لینے والی عورت سے نفقہ کے نہ لینے کی شرط لگائی گئی ہو تو نفقہ واجب نہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 19708
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19708، ترقيم محمد عوامة 18971)