کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جن حضرات کے نزدیک چار مہینے سے کم کا ایلاء بھی شرعی ایلاء ہے
حدیث نمبر: 19643
١٩٦٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن ادريس عن ليث عن وبرة عن عبد اللَّه أن رجلًا آلى من امرأته (عشرًا) (١) فأوقعه عليه عبد اللَّه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جس شخص نے دس دن کے لئے اپنی بیوی سے ایلاء کیا اس پر ایلاء کا حکم نافذ ہوگا۔
حدیث نمبر: 19644
١٩٦٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد الأعلى عن هشام عن الحسن ومحمد قالا: إذا آلى الرجل من امرأته شهرا، ثم تركها حتى تمضي أربعة أشهر (إنها) (١) تطليقة بائنة.
مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ اور محمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے ایک مہینے تک کے لئے ایلاء کیا پھر چار مہینے گذر گئے تو ایک طلاق بائنہ پڑگئی۔
حدیث نمبر: 19645
١٩٦٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا جرير عن مغيرة عن حماد قال: إذا قال الرجل لامرأته: (واللَّه) (١) لا أقربك اليوم، فتركها أربعة أشهر فهو إيلاء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ خدا کی قسم ! میں آج تیرے قریب نہیں آؤں گا اور پھر چار مہینے تک اسے چھوڑے رکھا تو یہ ایلاء ہے۔
حدیث نمبر: 19646
١٩٦٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن سفيان عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا حلف على دون أربعة فهو (مول) (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر چار مہینے سے کم کی قسم کھائی تو بھی ایلاء ہوگیا۔
حدیث نمبر: 19647
١٩٦٤٧ - [حدثنا أبو بكر قال: نا زيد بن الحباب عن حماد بن سلمة عن حجاج عن الحكم في الرجل (يحلف) (١) أن لا يقرب امرأته شهرًا قال: هو (مول) (٢)] (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے قسم کھائی کہ وہ ایک ماہ تک اپنی بیوی کے قریب نہیں جائے گا تو وہ ایلاء کرنے والا ہے۔