کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: اگر ایک عورت نے خاوند کے مرض الموت میں اس سے خلع لی او رپھر وہ عدت میں مرگیا تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 19582
١٩٥٨٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا هشيم عن مغيرة عن الحارث العكلي أنه قال: إذا اختلعت المرأة من زوجها (وهو) (١) مريض، (ثم) (٢) مات في العدة فلا ميراث لها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حارث عکلی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک عورت نے خاوند کے مرض الموت میں اس سے خلع لی اور پھر وہ عدت میں مرگیا تو عورت کو میراث نہیں ملے گی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 19582
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19582، ترقيم محمد عوامة 18859)
حدیث نمبر: 19583
١٩٥٨٣ - [حدثنا أبو بكر قال: نا هشيم عن محمد بن سالم عن الشعبي مثل ذلك] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی رحمہ اللہ سے بھی یونہی منقول ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 19583
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19583، ترقيم محمد عوامة 18860)
حدیث نمبر: 19584
١٩٥٨٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا زيد بن (الحباب) (١) عن ابن لهيعة عن جعفر ابن (٢) ربيعة القرشي (٣) عن (توبة) (٤) بن (نمر) (٥) (عن سماك) (٦) بن (عمران) (٧) (أن) (٨) (عبد العزيز) (٩) سأل قبيصة عن المختلعة (يتوارثان) (١٠)؟ قال: لا؛ لأنها ⦗٢٩٨⦘ افتدت (بما) (١١) لها (طيبة) (١٢) به نفسها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سماک بن عمران رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ عبد الملک نے قبیصہ رحمہ اللہ سے سوال کیا کہ خلع کرنے والے میاں بیوی ایک دوسرے کے وارث ہوں گے ؟ انہوں نے فرمایا کہ نہیں کیونکہ عورت نے اپنی خوشی سے اسے اپنے مال کا فدیہ دیا ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 19584
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19584، ترقيم محمد عوامة 18861)