حدیث نمبر: 19576
١٩٥٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن علية عن داود بن أبي هند عن الشعبي في المرأة تبين من زوجها بتطليقة أو تطليقتين ثم يتزوجها ثم يطلقها قبل أن يدخل بها قال: لها نصف الصداق.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک عورت اپنے خاوند سے ایک یا دو طلاقوں کے ذریعہ بائنہ ہوئی اور پھر آدمی نے اسی عورت سے شادی کرلی اور پھر اسے طلاق دے دی اور دخول نہ کیا تو عورت کو آدھا مہر ملے گا۔
حدیث نمبر: 19577
١٩٥٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد الأعلى عن يونس عن الحسن سئل عن رجل آلى من امرأته فبانت منه، ثم تزوجها في عدتها ثم طلقها قبل أن يدخل بها قال: (لها) (١) نصف الصداق، (وليس) (٢) عليها عدة.
مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے ایلاء کیا ، وہ اس سے جدا ہوئی اور اس نے اس کی عدت میں اس نے نکاح کیا اور دخول سے پہلے اسے طلاق دے دی تو کیا حکم ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ عورت کو آدھا مہر ملے گا اور اس پر عدت نہیں ہوگی۔
حدیث نمبر: 19578
١٩٥٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبدة بن سليمان ومحمد بن سواء عن ابن أبي عروبة عن قتادة عن عكرمة والحسن قالا: إذا خلعها ثم (تزوجها) (١) في عدتها ثم (طلقها) (٢) قبل أن يدخل (بها) (٣) فلها نصف الصداق، و (تكمل) (٤) ما بقي عليها من العدة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ رحمہ اللہ اور حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے خلع کیا اور پھر عدت میں اس سے شادی کرلی اور پھر دخول سے پہلے اسے طلاق دے دی تو عورت کو پورا مہر ملے گا اور عورت باقی عدت کو مکمل کرے گی۔
حدیث نمبر: 19579
١٩٥٧٩ - [حدثنا أبو بكر قال: أخبرنا وكيع عن حسن عن ليث عن طاووس قال: لها نصف الصداق] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اسے آدھا مہر ملے گا۔
حدیث نمبر: 19580
١٩٥٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا كثير بن هشام عن جعفر (عن) (١) ميمون في المختلعة إذا قبل (٢) زوجها الفدية ثم خطبها بعد ذلك قال: يتزوجها ويسمي لها صداقا فإن طلقها قبل أن يدخل بها فلها نصف الصداق.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت میمون رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے بیوی سے خلع کا فدیہ لے لیا پھر اسے نکاح کا پیغام بھجوایا اور اس سے شادی کی اور مہر مقرر کیا پھر دخول سے پہلے اسے طلاق دے دی تو عورت کو آدھا مہر ملے گا۔ حضرت جعفر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت میمون رحمہ اللہ کے علاوہ دوسرے حضرات فرماتے ہیں کہ اسے آدھا مہر ملے گا۔
حدیث نمبر: 19581
١٩٥٨١ - قال جعفر: وكان غير ميمون يقول: لها الصداق كاملًا.