حدیث نمبر: 19499
١٩٤٩٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو بكر بن عياش عن مطرف عن الشعبي قال: (المعتدة) (١) تعتد في بيت زوجها؛ لأنه إن شاء راجعها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ خلع یافتہ عورت اپنے خاوند کے گھر میں عدت گزارے گی تاکہ اگر وہ چاہے تو رجوع کرلے۔
حدیث نمبر: 19500
١٩٥٠٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا الثقفي عن (عبيد اللَّه) (١) عن نافع عن ابن عمر أن الربيع اختلعت من زوجها فأتى معوذ عثمان فسأله فقال: (أتنتقل؟) (٢) قال: نعم! تنتقل (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضرت ربیع رضی اللہ عنہ نے اپنے خاوند سے خلع لی تو (ربیع کے والد) حضرت معوذ رضی اللہ عنہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور ان سے سوال کیا کہ کیا وہ وہاں سے منتقل ہوسکتی ہیں ؟ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ہاں وہ اس گھر سے منتقل ہوسکتی ہیں۔