حدیث نمبر: 19454
١٩٤٥٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن هشام بن عروة عن أبيه عن جمهان أن امرأة اختلعت من زوجها (فخلعها) (١) (فجعله) (٢) عثمان تطليقة وما سمَّى (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جمہان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک عورت نے اپنے خاوند سے خلع لیا تو حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے اسے ایک طلاق قرار دیا۔
حدیث نمبر: 19455
١٩٤٥٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو معاوية عن هشام بن عروة عن أبيه قال: (خلع) (١) جمهان الأسلمي امرأة ثم ندم وندمت فأتوا عثمان فذكروا ذلك له، (قال فقال) (٢) عثمان: هي تطليقة، إلا أن تكون (سميت) (٣) شيئًا فهو على ما (سميت) (٤) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جمہان اسلمی رحمہ اللہ نے ایک عورت سے خلع کیا، پھر دونوں کو افسوس ہوا، دونوں حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو انہوں نے فرمایا کہ یہ ایک طلاق ہے، البتہ اگر طلاق کی تعداد مقرر کردو تو وہ مقرر کردہ کے مطابق ہے۔
حدیث نمبر: 19456
١٩٤٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا حفص عن هشام عن أبيه عن جمهان عن (١) عثمان قال: الخلع تطليقة (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ خلع ایک طلاق ہے۔
حدیث نمبر: 19457
١٩٤٥٧ - [حدثنا أبو بكر قال: نا (أبو) (١) معاوية عن (هشام) (٢) قال: كان أبي يجعل الخلع تطليقة بائنة] (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میرے والد خلع کو ایک طلاق قرار دیتے تھے۔
حدیث نمبر: 19458
١٩٤٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن إبراهيم بن (يزيد) (١) عن داود بن أبي عاصم عن سعيد بن المسيب أن النبي ﷺ جعل الخلع تطليقة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضور ﷺ نے خلع کو ایک طلاق قرار دیا۔
حدیث نمبر: 19459
١٩٤٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن علي بن مبارك عن يحيى (عن) (١) أبي سلمة قال: الخلع تطليقة بائنة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سلمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ خلع ایک طلاق ہے۔
حدیث نمبر: 19460
١٩٤٦٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع وابن عيينة وعلي بن هاشم عن ابن أبي ليلى عن طلحة عن إبراهيم عن عبد اللَّه قال: لا (تكون) (١) تطليقة بائنة إلا في فدية أو إيلاء (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک طلاق بائنہ صرف خلع اور ایلاء میں ہوتی ہے۔
حدیث نمبر: 19461
١٩٤٦١ - إلا أن علي بن هاشم قال: (عن) (١) علقمة عن عبد اللَّه (٢).
حدیث نمبر: 19462
١٩٤٦٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا شريك عن مغيرة عن إبراهيم.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم، حضرت عامر ، حضرت عطاء اور حضرت سعید بن جبیر s فرماتے ہیں کہ خلع ایک طلاق بائنہ ہے۔
حدیث نمبر: 19463
١٩٤٦٣ - وجابر عن عامر.
حدیث نمبر: 19464
١٩٤٦٤ - وعطاء (١) عن سعيد بن جبير (قالوا) (٢): الخلع تطليقة بائنة.
حدیث نمبر: 19465
١٩٤٦٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو (الأحوص) (١) عن مغيرة عن إبراهيم قال: الخلع تطليقة بائنة، والإيلاء و (المبارأة) (٢) كذلك.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ خلع ایک طلاق بائنہ ہے اور اسی طرح ایلاء اور مباراۃ بھی۔
حدیث نمبر: 19466
١٩٤٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا (١) عباد عن (٢) سعيد عن قتادة عن الحسن وسعيد بن المسيب.
مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ اور حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ خلع ایک طلاق بائنہ ہے۔
حدیث نمبر: 19467
١٩٤٦٧ - ويونس عن (الحسن) (١) في الرجل يخلع امرأته (قالا) (٢): أخذه المال تطليقة بائنة.
حدیث نمبر: 19468
١٩٤٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن إدريس عن (موسى) (١) بن مسلم عن مجاهد قال: قال علي: إذا خلع الرجل أمر امرأته من عنقه فهي واحدة؛ وإن اختارته (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ خلع ایک طلاق بائنہ ہے خواہ عورت خود اختیار کرے۔
حدیث نمبر: 19469
١٩٤٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا الحسن بن موسى عن شيبان عن يحيى قال: قال قبيصة بن ذؤيب (١): الخلع تطليقة، إن شاءت (تزوجته) (٢) بصداق (جديد) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قبیصہ بن ذؤیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ خلع ایک طلاق ہے، اگر عورت چاہے تو نئے مہر پر نکاح کرلے۔
حدیث نمبر: 19470
١٩٤٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن إدريس عن مطرف عن الشعبي قال: كل (خلع) (١) أخذ عليه فداء فهو طلاق، وهو تطليقة بائنة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں ہر وہ خلع جس کا عوض لیا گیا وہ ایک طلاق بائنہ ہے۔
حدیث نمبر: 19471
١٩٤٧١ - حدثنا أبو خالد (عن أشعث) (١) عن الشعبي عن شريح قال: كل خلع تطليقة بائنة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہر خلع ایک طلاق بائنہ ہے۔
حدیث نمبر: 19472
١٩٤٧٢ - [حدثنا أبو بكر قال: نا يحيى بن سعيد عن ابن جريج عن عطاء قال: الخلع تطليقة بائنة] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ خلع ایک طلاق بائنہ ہے۔
حدیث نمبر: 19473
١٩٤٧٣ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن يونس عن الحسن قال: ⦗٢٧٤⦘ هو تطليقة بائنة] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ خلع ایک طلاق بائنہ ہے۔
حدیث نمبر: 19474
١٩٤٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري قال: هو تطليقة بائنة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ خلع ایک طلاق بائنہ ہے۔
حدیث نمبر: 19475
١٩٤٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا عمر بن هارون عن (ثور عن) (١) ميمون قال: في قراءة أبيّ: الخلع تطليقة بائنة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابی رحمہ اللہ کی قراءت میں ہے وہ فرماتے ہیں کہ خلع ایک طلاق بائنہ ہے۔
حدیث نمبر: 19476
١٩٤٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا الثقفي عن برد عن مكحول قال: كل مفتدية أحق بنفسها، لا ترجع إلى زوجها إلا أن (تشاء) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہر وہ عورت جس کے نفس کا فدیہ دیا گیا ہو وہ اپنے نفس کی زیادہ حق دار ہے، وہ اپنی مرضی سے ہی پہلے خاوند کی طرف لوٹ سکتی ہے۔
حدیث نمبر: 19477
١٩٤٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا (مخلد) (١) بن يزيد عن سعيد بن عبد العزيز عن مكحول قال: الخلع تطليقة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ خلع ایک طلاق بائنہ ہے۔
حدیث نمبر: 19478
١٩٤٧٨ - حدثنا (أبو بكر نا) (١): حفص عن يحيى بن سعيد أن عثمان بن عفان جعل الخلع تطليقة بائنة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ خلع ایک طلاق بائنہ ہے۔
حدیث نمبر: 19479
١٩٤٧٩ - [حدثنا أبو بكر قال: نا عبد الأعلى عن معمر عن يحيى عن أبي سلمة أنه كان يقول: الخلع تطليقة بائنة] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سلمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ خلع ایک طلاق بائنہ ہے۔
حدیث نمبر: 19480
١٩٤٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد الأعلى عن يونس عن الحسن قال: الخلع تطليقة (بائنة) (١)، وما اشترطت عليه من الطلاق فهو لها.
مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ خلع ایک طلاق بائنہ ہے، اور اگر عورت نے کسی طلاق کی شرط لگائی تو وہ بھی ہوجائے گی۔