حدیث نمبر: 19433
١٩٤٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن إدريس عن مطرف عن الشعبي في (رجل) (١) يقول لامرأته: (بهشتم) (٢)، قال: تطليقة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے اپنی بیوی کو ” بہشتم “ کہا تو ایک طلاق ہوجائے گی۔
حدیث نمبر: 19434
١٩٤٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا جرير عن مغيرة (عن إبراهيم) (١) قال: طلاق العجمي بلسانه جائز.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عجمی شخص کا اپنی زبان میں طلاق دینا جائز ہے۔
حدیث نمبر: 19435
١٩٤٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن أبي شهاب عن (جبلة) (١) بن (دعلج) (٢) عن سعيد بن جبير قال: إذا طلق الرجل بالفارسية قال: (يلزم) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ فارسی میں طلاق دینے سے طلاق ہوجاتی ہے۔
حدیث نمبر: 19436
١٩٤٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن ربيع عن الحسن في (الرجل) (١) يقول لامرأته: (بهشتم) (٢)، قال: يلزمه الطلاق.
مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے اپنی بیوی کو ” بہشتم “ کہا تو ایک طلاق ہوجائے گی۔
حدیث نمبر: 19437
١٩٤٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع (عن سفيان) (١) عن أبي حصين عن إبراهيم في الرجل يقول لامرأته: (بهشتم، بهشتم، بهشتم) (٢) قال: قد قالها بلسانه، ذهبت منه.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی زبان میں بیوی کو ” بہشتم، بہشتم، بہشتم “ کہا تو طلاق ہوجائے گی۔