کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ تجھے ایک ایسی طلاق ہے جو ہزار طلاقوں کے برابر ہے یا کہا کہ تجھے ایک اونٹ کے بوجھ کے برابر طلاق ہے تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 19221
١٩٢٢١ - حدثنا أبو بكر قال: نا حميد بن عبد الرحمن عن علي بن عمر بن حسين عن جعفر عن أبيه عن علي في رجل طلق امرأته حمل بعير قال: لا تحل له حتى تنكح زوجًا غيره (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ تجھے اونٹ کے بوجھ کے برابر طلاق ہے تو یہ عورت اس خاوند کے لئے حلال نہیں جب تک وہ کسی دوسرے مرد سے شادی نہ کرلے۔
حدیث نمبر: 19222
١٩٢٢٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن فضيل عن أشعث (عن الحسن) (١) عن أسيد (عن) (٢) عرفجة عن عائشة في رجل طلق امرأته واحدة كألف (٣) (قالت) (٤): لا تحل له حتى تنكح زوجًا غيره (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ تجھے ایک ایسی طلاق ہے جو ہزار طلاقوں کے برابر ہے تو یہ عورت اس خاوند کے لئے حلال نہیں جب تک وہ کسی دوسرے مرد سے شادی نہ کرلے۔