کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اگر مرد کے نکاح میں ایسی عورت ہو جسے عدمِ بلوغت یابڑھاپے کی وجہ سے حیض نہ آتا ہوتو آدمی اسے کیسے طلاق دے؟
حدیث نمبر: 18978
١٨٩٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد الأعلى عن هشام عن الحسن قال: إذا كانت عند الرجل (المرأة) (١) قد (يئست) (٢) (من) (٣) المحيض، أو الجارية التي لم تحض، فمتى ما شاء طلقها.
مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر مرد کے نکاح میں ایسی عورت ہو جسے عدم بلوغت یا بڑھاپے کی وجہ سے حیض نہ آتا ہو تو آدمی اسے جب چاہے طلاق دے دے۔
حدیث نمبر: 18979
١٨٩٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد الرحمن بن مهدي عن جرير بن حازم عن أيوب عن عمر بن عبد العزيز قال: كان يعجبه (١) أن يطلق التي لم تحض عند (الهلال) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ کو یہ بات پسند تھی کہ ایسی عورت کو چاند نکلنے پر طلاق دی جائے جسے حیض نہ آتاہو۔
حدیث نمبر: 18980
١٨٩٨٠ - [حدثنا أبو بكر قال: نا عبد الرحمن بن مهدي عن سفيان عن ليث عن الشعبي قال: يطلقها عند الأهلة] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایسی عورت کو چاند کے حساب سے طلاق دے۔
حدیث نمبر: 18981
١٨٩٨١ - حدثنا أبو بكر قال: نا محمد بن (فضيل) (١) عن عبيدة عن إبراهيم قال: إذا كانت المرأة قد (قعدت) (٢) (من) (٣) (المحيض) (٤)، والجارية التي لم تحض، فأراد الرجل أن يطلق فليطلق عند غرة الهلال، ولا يطلق غيرها حتى تنقضي عدتها (٥).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر مرد کے نکاح میں ایسی عورت ہو جسے عدم بلوغت یا بڑھاپے کی وجہ سے حیض نہ آتا ہو تو آدمی اسے طلاق دینا چاہے تو چاند کی پہلی کو اسے طلاق دے دے پھر عدت پوری ہونے تک طلا ق نہ دے۔