کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ عدت شمار کر، تو اس کا کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 18855
١٨٨٥٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا جرير بن عبد الحميد (عن منصور) (١) عن إبراهيم في (رجل) (٢) قال لامرأته: اعتدي، قال: هي تطليقة إذا عني الطلاق.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ عدت شمار کر، اور اس سے طلاق کی نیت کی تو ایک طلاق واقع ہوجائے گی۔
حدیث نمبر: 18856
١٨٨٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن عبد ربه عن جابر بن زيد قال: هي تطليقة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن زید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ عدت شمار کر، اور اس سے طلاق کی نیت کی تو ایک طلاق واقع ہوجائے گی۔
حدیث نمبر: 18857
١٨٨٥٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا يحيى بن سعيد عن ابن جريج عن عطاء قال: اعتدّي: (واحدة) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ عدت شمار کر، اور اس سے طلاق کی نیت کی تو ایک طلاق واقع ہوجائے گی۔
حدیث نمبر: 18858
١٨٨٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبدة بن سليمان عن سعيد عن قتادة عن الحسن قال: هي واحدة، وهو أحق بها.
مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ عدت شمار کر، اور اس سے طلاق کی نیت کی تو ایک طلاق واقع ہوجائے گی، اور وہ اس سے رجوع کرنے کا زیادہ حق دار ہے۔
حدیث نمبر: 18859
١٨٨٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن شعبة قال: سألت الحكم وحمادًا عن رجل قال لامرأته: (أنت طالق، أنت طالق، أنت طالق) (١) ونوى الأولى قالا: هي واحدة، (وكذلك إذا قال: اعتدي، اعتدي) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم رحمہ اللہ اور حضرت حماد رحمہ اللہ سے سوال کیا کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کو کہا کہ تجھے طلاق ہے، تجھے طلاق ہے ، تجھے طلاق ہے اور ایک ہی طلاق کی نیت کی تو کیا حکم ہے ؟ ان دونوں نے فرمایا کہ ایک ہی طلاق واقع ہوگی اور اگر یہ کہا کہ عدت شمار کر، عدت شمار کر، تب بھی یہی حکم ہے۔
حدیث نمبر: 18860
١٨٨٦٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا سهل بن يوسف عن شعبة عن الحكم وحماد قالا: إذا قال الرجل لامرأته: [اعتدي، (اعتدي) (١) وقال: إني نويت واحدة ⦗١٣٤⦘ (فواحدة) (٢)] (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم رحمہ اللہ اور حضرت حماد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ عدت شمار کر، عدت شمار کر اور ایک کی نیت کی تو ایک طلاق واقع ہوگی۔
حدیث نمبر: 18861
١٨٨٦١ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن سفيان عن جابر عن عامر في رجل قال لامرأته: اعتدي، اعتدي ثلاثًا قال: هي واحدة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ عدت شمار کر، عدت شمار کر اور تین کی نیت کی تو ایک طلاق واقع ہوگی۔