کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: اگر آدمی نے دخول سے پہلے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دیں تو جن حضرات کے نزدیک ایک طلاق واقع ہوگی
حدیث نمبر: 18835
١٨٨٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا إسماعيل بن علية عن ليث عن طاوس وعطاء أنهما قالا: إذا طلق الرجل امرأته ثلاثًا قبل أن يدخل بها فهي واحدة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاوس رحمہ اللہ اور حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر آدمی نے دخول سے پہلے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دیں تو ایک طلاق واقع ہوگی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 18835
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18835، ترقيم محمد عوامة 18177)
حدیث نمبر: 18836
١٨٨٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا عفان بن مسلم قال: نا حماد بن زيد قال: نا أيوب (١) أن طاوسًا قال: جاء أبو الصهباء إلى ابن عباس فقال (له) (٢): هات من (هُنيَّاتك) (٣)، إن الثلاث (كن) (٤) يحسبن على عهد رسول اللَّه ﷺ وأبي بكر وصدر (٥) (إمارة) (٦) عمر واحدة فلما (رأى) (٧) عمر الناس قد (تتايعوا) (٨) ⦗١٢٨⦘ (في) (٩) الطلاق فأجازهن عليه (١٠).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاوس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ابو صہباء حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس آئے۔ انہوں نے کہا کہ تم اپنا تھوڑا سا وقت دو : تین طلاقیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ، پھر حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے زمانے اور پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے ابتدائی زمانے میں ایک ہی شمار کی جاتی تھیں پھر جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو دیکھا کہ انہوں نے طلاق دینے کو معمول ہی بنا لیا ہے تو انہوں نے تین طلاقوں کو تین قرار دے دیا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 18836
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18836، ترقيم محمد عوامة 18178)
حدیث نمبر: 18837
١٨٨٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا محمد بن (بشر) (١) قال: نا سعيد عن قتادة عن طاوس وعطاء وجابر بن زيد أنهم قالوا: إذا طلقها ثلاثًا قبل أن يدخل بها فهي واحدة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاوس، حضرت عطاء اور حضرت جابر بن زید s فرماتے ہیں کہ جب کسی آدمی نے اپنی بیوی کو دخول سے پہلے تین طلاقیں دے دیں تو وہ ایک ہی شمار ہوگی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 18837
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18837، ترقيم محمد عوامة 18179)