کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: ایک آدمی کی ایک رکعت چھوٹ گئی ہو لیکن امام اسے نماز میں اپنا نائب بنا دے تو وہ کیا کرے؟
حدیث نمبر: 6026
٦٠٢٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (١) (معتمر) (٢) بن سليمان عن (سلم) (٣) (ابن) (٤) أبي الذيال عن الحسن في الرجل يسبق بركعة فيحدث الإمام فيأخذ بيد الذي سُبق فيقدمه كيف يصنع قال (٥): يصلي ركعة ويجلس ثم (يبني) (٦) على صلاة القوم فإذا أتم بهم أربعًا جلس فتشهد ثم أخذ بيد رجل فسلم ثم قام الرجل فصلى ركعته التي سبق لها.
مولانا محمد اویس سرور
حسن سے سوال کیا گیا کہ ایک آدمی کی ایک رکعت چھوٹ گئی، وہ نماز میں شامل ہوا، امام کا وضو ٹوٹ گیا تو اس نے اس مقتدی کا ہاتھ پکڑ کر اسے آگے کردیا، اب وہ کیا کرے ؟ حسن نے فرمایا کہ وہ ایک رکعت پڑھ کر بیٹھ جائے، پھر لوگوں کی نماز پر بنا کرے۔ جب انہیں چار رکعات پڑھا دے تو بیٹھ کر تشہد پڑھے، پھر ایک آدمی کا ہاتھ پکڑ کر اسے آگے کر دے، جب وہ سلام پھیرے تو یہ کھڑے ہو کر اپنی چھوٹی ہوئی رکعت پڑھ لے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / أول العيدين / حدیث: 6026
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6026، ترقيم محمد عوامة 5945)
حدیث نمبر: 6027
٦٠٢٧ - حدثنا وكيع قال: حدثنا حماد بن زيد عن أبي عبد اللَّه الشقري عن إبراهيم في رجل صلى ركعة فأحدث فأخذ بيد رجل فقدمه وقد فاتته تلك الركعة قال: يصلي بهم بقية صلاتهم فإذا أتم أخذ بيد رجل ممن شهد تلك الركعة فقدمه فسلم بهم ثم قام فقضى تلك الركعة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے ایسے شخص کے بارے میں سوال کیا گیا جسے ایک رکعت گذرنے کے بعد امام نے نائب بنایا ہو لیکن اس کی وہ رکعت چھوٹ گئی ہو تو وہ کیا کرے ؟ آپ نے فرمایا کہ وہ لوگوں کو باقی نماز پڑھائے، جب نماز پوری کرلے تو ایک ایسے آدمی کو پکڑ کر آگے کر دے جس نے وہ رکعت پڑھی ہو جب وہ سلام پھیرے تو یہ اٹھ کر اپنی نماز مکمل کرلے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / أول العيدين / حدیث: 6027
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 6027، ترقيم محمد عوامة 5946)