حدیث نمبر: 6023
٦٠٢٣ - حدثنا أبو معاوية عن جويبر عن الضحاك عن حذيفة قال: سئل (عن) (١) رجل صلى (٢) خلف الصفوف وحده قال: لا يعيد (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے ایسے شخص کے بارے میں سوال کیا گیا جو صفوں کے پیچھے اکیلا نماز پڑھے۔ آپ نے فرمایا وہ نماز کا اعادہ نہیں کرے گا۔
حدیث نمبر: 6024
٦٠٢٤ - حدثنا حفص عن أشعث وعمرو عن الحسن قال: يجزيه.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ اس کی نماز ہوجائے گی۔
حدیث نمبر: 6025
٦٠٢٥ - حدثنا عبد الأعلى عن يونس عن الحسن في الرجل يدخل المسجد فلا يستطيع أن يدخل في الصف قال: كان يرى ذلك يجزيه إن صلى خلفه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حسن اس شخص کے بارے میں جو مسجد میں داخل ہو لیکن صف میں داخل ہونے کی طاقت نہ رکھے فرماتے ہیں کہ اگر اس نے پیچھے نماز پڑھی تو اس کی نماز ہوجائے گی۔