حدیث نمبر: 5996
٥٩٩٦ - حدثنا عبيد اللَّه بن موسى عن بكير بن عامر عن إبراهيم قال: (يتيمم) (١) للعيدين والجنازة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ عیدین اور جنازے کے لئے تیمم کرسکتا ہے۔
حدیث نمبر: 5997
٥٩٩٧ - حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن أبيه عن جعفر بن نجيح عن عبد الرحمن بن (القاسم) (١) في الرجل يحدث في العيد ويخاف الفوت قال: يتيمم ويصلي إذا خاف.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن قاسم ایسے شخص کے بارے میں جس کا وضو عید کی نماز سے پہلے ٹوٹ جائے اور وضو کرنے کی صورت میں نماز چھوٹ جانے کا اندیشہ ہو فرماتے ہیں کہ جب نماز کے چھوٹ جانے کا اندیشہ ہو تو تیمم کرلے۔
حدیث نمبر: 5998
٥٩٩٨ - حدثنا معاذ بن معاذ عن أشعث عن الحسن في الرجل يحدث يوم العيد قال: يطلب الماء (فيتوضأ) (١) ولا يتيمم.
مولانا محمد اویس سرور
حسن اس شخص کے بارے میں جس کا عید کی نماز کے وقت وضو ٹوٹ جائے فرماتے ہیں کہ پانی تلاش کر کے وضو کرے گا، تیمم نہیں کرے گا۔