حدیث نمبر: 5982
٥٩٨٢ - حدثنا أبو بكر قال حدثنا وكيع عن داود بن قيس (عن عياض) (١) عن ⦗٢٦٠⦘ أبي سعيد قال: إن رسول اللَّه ﷺ خطب يوم عيد على (راحلته) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عید کے دن اپنی سواری پر خطبہ دیا۔
حدیث نمبر: 5983
٥٩٨٣ - حدثنا ابن إدريس عن حصين عن ميسرة أبي جميلة قال: شهدت مع علي العيد فلما صلى خطب على راحلته [قال: وكان عثمان يفعله (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت میسرہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے عید کے دن نماز پڑھانے کے بعد اپنی سواری پر خطبہ دیا۔ فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان بھی یونہی کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 5984
٥٩٨٤ - حدثنا أبو بكر بن عياش عن يزيد عن ابن أبي ليلى قال: صلى بنا عليّ العيد ثم خطب على راحلته] (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ہمیں عید کی نماز پڑھائی پھر اپنی سواری پر خطبہ دیا۔
حدیث نمبر: 5985
٥٩٨٥ - حدثنا محمد بن عبيد عن إسماعيل بن أبي خالد عن قيس قال: رأيت المغيرة بن شعبة يخطب على (بختيه) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قیس فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مغیرہ بن شعبہ کو دیکھا کہ انہوں نے اونٹنی پر خطبہ دیا۔
حدیث نمبر: 5986
٥٩٨٦ - حدثنا وكيع عن إسماعيل بن أبي خالد عن أخيه عن أبي كاهل قال: رأيت النبي فيخطب على ناقة (خرماء) (١) وحبشي ممسك بخطامها (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو کاہل فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک اونٹنی پر خطبہ دیا۔ ایک حبشی اس اونٹنی کی لگام پکڑے ہوئے تھا۔
حدیث نمبر: 5987
٥٩٨٧ - حدثنا يزيد بن هارون قال (أنا) (١) سعيد بن أبي عروبة عن قتادة عن شهر بن حوشب عن عبد الرحمن بن (غنم) (٢) عن عمرو بن خارجة أن النبي ﷺ خطبهم وهو على راحلته قال: وإن (راحلته) (٣) (لتقصع) (٤) (بجرتها) (٥) وإن لعابها ليسيل بين كتفي (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن خارجہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی سواری پر خطبہ دیا۔ اس وقت آپ کی اونٹنی جگالی کر رہی تھی اور اس کا لعاب اس کے کندھوں کے درمیان سے بہہ رہا تھا۔
حدیث نمبر: 5988
٥٩٨٨ - حدثنا هاشم بن القاسم عن عكرمة بن عمار قال: (ثنا) (١) الهرماس بن زياد قال: كانت (ردف أبي) (٢) يوم الأضحى ورسول اللَّه ﷺ يخطب على ناقة بمنى (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہرماس بن زیاد فرماتے ہیں کہ میں عید الاضحی کے دن اپنے والد کے پیچھے سوار تھا اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منی میں اونٹنی پر خطبہ دے رہے تھے۔
حدیث نمبر: 5989
٥٩٨٩ - حدثنا وكيع عن أبي (جناب) (١) عن أبيه عن المغيرة بن شعبة قال: (خطبنا) (٢) علي يوم عيد على راحلته (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ بن شعبہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ہمیں عید کے دن اپنی سواری پر خطبہ دیا۔
حدیث نمبر: 5990
٥٩٩٠ - حدثنا جرير (عن) (١) مغيرة عن شباك عن إبراهيم قال: كان الإمام يوم العيد يبدأ فيصلي ثم يركب فيخطب.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ امام عید کے دن پہلے نماز پڑھائے پھر سوار ہو کر خطبہ دے۔
حدیث نمبر: 5991
٥٩٩١ - (١) حدثنا (٢) المحاربي عن عبد الملك بن عمير أنه سمعه (يذكره) (٣) قال: رأيت المغيرة بن شعبة يخطب الناس يوم العيد على بعير (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ بن شعبہ نے عید کے دن لوگوں کو اونٹ پر سوار ہو کر خطبہ ارشاد فرمایا۔