حدیث نمبر: 5979
٥٩٧٩ - حدثنا أبو بكر قال حدثنا شريك عن زبيد (عن) (١) ابن أبي ليلى عن عمر قال: صلاة السفر ركعتان (والجمعة ركعتان) (٢) والعيدان ركعتان تمام غير قصر على لسان رسول اللَّه ﷺ (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر فرماتے ہیں کہ سفر کی نماز دو رکعتیں ہیں، جمعہ کی نماز میں دو رکعتیں ہیں اور عید کی نماز میں دو رکعتیں ہیں۔ یہ قصہ نہیں بلکہ بقول رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہ پوری نماز ہے۔
حدیث نمبر: 5980
٥٩٨٠ - حدثنا ابن إدريس عن شعبة عن عدي بن ثابت عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: خرج رسول اللَّه ﷺ يوم عيد فطر (أو) (١) أضحى فصلى بالناس ركعتين ثم انصرف ولم يصل قبلها ولا بعدها (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عید الفطر یا عید الاضحی کے دن لوگوں کو دو رکعات نماز پڑھائی، پھر واپس تشریف لے گئے۔ آپ نے نہ اس سے پہلے نماز پڑھی نہ اس کے بعد۔
حدیث نمبر: 5981
٥٩٨١ - حدثنا ابن نمير عن داود بن قيس قال: حدثني عياض بن عبد اللَّه بن أبي سرح عن أبي سعيد قال: كان رسول اللَّه ﷺ يخرج يوم العيد يوم الفطر فيصلي بالناس ركعتين ثم يسلم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عید الفطر کے دن لوگوں کو دو رکعات نماز پڑھا کر سلام پھیرتے تھے۔