کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اگر کسی آدمی کی عید میں ایک رکعت فوت ہو جائے تو وہ کیا کرے؟
حدیث نمبر: 5937
٥٩٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير (بن) (١) عبد الحميد عن مغيرة عن حماد قال: إذا فاتتك من صلاة العيد ركعة فاقضها واصنع فيها (مثل) (٢) ما يصنع الإمام في الركعة الأولى.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ جس شخص کی ایک رکعت فوت ہوجائے وہ اس کی قضا کرے اور اس میں وہی اعمال کرے جو امام پہلی رکعت میں کرتا ہے۔
حدیث نمبر: 5938
٥٩٣٨ - حدثنا معاذ بن معاذ عن أشعث عن الحسن قال: يكبر معه في هذه ما أدرك منها ويقضي التي فاتته ويكبر فيها مثل تكبير الإمام في الركعة الثانية.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ عید کی نماز میں سے جو رکعت مل جائے اس میں تکبیرات کہے اور جو فوت ہوجائے اس کی قضا اس طرح کرے کہ دوسری رکعت میں امام کی تکبیرات کی طرح تکبیرات کہے۔