حدیث نمبر: 5874
٥٨٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: (أنا) (١) الأحوص عن أبي إسحاق قال: كان سعيد بن جبير وإبراهيم وعلقمة يصلّون بعد العيد أربعا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ سعید بن جبیر، ابراہیم اور علقمہ عید کے بعد چار رکعات پڑھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 5875
٥٨٧٥ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن يزيد بن أبي زياد قال: رأيت إبراهيم وسعيد بن جبير ومجاهدا وعبد الرحمن بن أبي ليلى يصلون بعدها أربعا.
مولانا محمد اویس سرور
یزید بن ابی زیاد فرماتے ہیں کہ میں نے ابراہیم، سعید بن جبیر، مجاہد، عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ کو عید کے بعد چار رکعات پڑھتے دیکھا ہے۔
حدیث نمبر: 5876
٥٨٧٦ - حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم قال: كان علقمة يجيء يوم العيد فيجلس في المصلى ولا يصلي حتى يصلي (الإمام) (١) فإذا صلى الإمام قام فصلى أربعا.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ عید کے دن جب عید گاہ تشریف لاتے تو بیٹھ جاتے اور امام کے نماز پڑھانے تک کوئی نماز نہ پڑھتے۔ جب امام نماز پڑھا لیتا تو چار رکعات ادا فرماتے ۔
حدیث نمبر: 5877
٥٨٧٧ - حدثنا مروان بن معاوية عن صالح بن حي عن الشعبي قال: سمعته يقول: كان عبد اللَّه إذا رجع يوم العيد صلى في أهله أربعا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ جب عید کی نماز پڑھ کر گھر آتے تو چار رکعت ادا فرماتے ۔
حدیث نمبر: 5878
٥٨٧٨ - حدثنا وكيع عن مسعر عن أبي صخرة عن الأسود بن هلال قال: خرجت مع علي فلما صلى الإمام قام فصلى بعدها أربعا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسود بن ہلال فرماتے ہیں کہ میں عید کے لئے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ گیا، جب امام نے نماز پڑھا لی تو انہوں نے چار رکعات ادا فرمائیں۔
حدیث نمبر: 5879
٥٨٧٩ - حدثنا حفص بن غياث عن الأعمش عن إبراهيم عن علقمة وأصحاب عبد اللَّه أنهم كانوا يصلون بعد العيد أربعا.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ اور حضرت عبداللہ کے شاگرد عید کے بعد چار رکعات پڑھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 5880
٥٨٨٠ - (حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم قال: كانوا يصلون بعد العيد أربعا) (١) ولا يصلون (قبلها) (٢) شيئا.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف عید کے بعد چار رکعات پڑھتے تھے اور عید کی نماز سے پہلے کچھ نہ پڑھتے تھے۔
حدیث نمبر: 5881
٥٨٨١ - حدثنا عبدة عن عاصم قال: رأيت الحسن وابن سيرين يصليان بعد العيد ويطيلان القيام.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ حسن اور حضرت ابن سیرین عید کے بعد لمبے قیام والی نماز ادا فرماتے تھے۔
حدیث نمبر: 5882
٥٨٨٢ - حدثنا شبابة بن سوار قال: (نا) (١) المغيرة بن مسلم عن عبد اللَّه (٢) بن بريدة عن أبيه أنه كان يصلي يوم العيد قبل الصلاة أربعا وبعدها أربعا (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن بریدہ فرماتے ہیں کہ ان کے والد عید کی نماز سے پہلے اور بعد میں چار رکعات نماز ادا کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 5883
٥٨٨٣ - حدثنا (عبيدة) (١) (بن) (٢) حميد عن منصور عن إبراهيم قال: كان الأسود يصلي قبل (العيدين) (٣) قال: وكان علقمة لا يصلي قبلهما ويصلي بعدهما أربعا.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت اسود عید سے پہلے نماز پڑھتے تھے اور حضرت علقمہ عید سے پہلے تو نہیں البتہ بعد میں پڑھتے تھے۔
حدیث نمبر: 5884
٥٨٨٤ - حدثنا ابن إدريس عن شعبة عن الحكم عن إبراهيم قال: كفاك بقول عبد اللَّه، يعني في الصلاة بعد (العيد) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ تمہارے لئے حضرت عبداللہ کا فرمان کافی ہے کہ نماز عید کے بعد ہے۔