کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات عید سے پہلے اور عید کے بعد نفل نماز نہیں پڑھتے تھے
حدیث نمبر: 5859
٥٨٥٩ - [حدثنا أبو بكر قال نا وكيع عن أبان بن عبد اللَّه البجلي عن أبي بكر بن حفص عن ابن عمر أنه خرج يوم عيد فلم يصل قبلها ولا بعدها وذكر أن النبي ﷺ فعله] (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوبکر بن حفص کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے نہ عید سے پہلے کوئی نماز پڑھی نہ عید کے بعد اور فرمایا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا عمل مبارک ہے۔
حدیث نمبر: 5860
٥٨٦٠ - حدثنا [أبو بكر (١) قال: حدثنا وكيع وابن إدريس (٢) عن شعبة عن ⦗٢٣٦⦘ عدي بن ثابت عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: خرج رسول اللَّه ﷺ يوم عيد فصلى بالناس فلم يصل قبلها ولا بعدها (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کو عید کی نماز پڑھائی، آپ نے نہ تو عید سے پہلے کوئی نماز پڑھی نہ عید کے بعد۔
حدیث نمبر: 5861
٥٨٦١ - حدثنا وكيع عن أبان بن عبد اللَّه البجلي عن أبي بكر بن حفص عن ابن عمر أنه خرج يوم عيد فلم يصل قبلها ولا بعدها وذكر أن النبي ﷺ فعله (١).
حدیث نمبر: 5862
٥٨٦٢ - حدثنا ابن إدريس وابن عباد عن ليث عن الشعبي قال: رأيت ابن أبي أوفى وابن (عمر) (١) وجابر بن عبد اللَّه وشريحا وابن معقل لا يصلون قبل العيد ولا بعده (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ میں نے ابن ابی اوفی، ابن عمر رضی اللہ عنہما ، جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ ، شریح اور ابن معقل کو دیکھا وہ سب نہ عید سے پہلے کوئی نماز پڑھتے تھے نہ عید کے بعد۔
حدیث نمبر: 5863
٥٨٦٣ - حدثنا هشيم عن (١) أبي بشر عن سعيد بن جبير قال: كنت معه جالسا في المسجد الحرام يوم الفطر (٢) فقام عطاء يصلي قبل خروج الإمام (فأرسل) (٣) إليه سعيد أن أجلس فجلس عطاء قال: فقلت لسعيد: عمن هذا يا أبا عبد اللَّه؟ فقال: عن حذيفة وأصحابه (٤).
مولانا محمد اویس سرور
ابو بشر کہتے ہیں کہ میں حضرت سعید بن جبیر کے ساتھ عید الفطر کے دن مسجد حرام میں بیٹھا تھا۔ حضرت عطاء امام کے آنے سے پہلے نماز کے لئے کھڑے ہوئے تو حضرت سعید نے انہیں بیٹھ جانے کو کہا، چناچہ وہ بیٹھ گئے۔ میں نے حضرت سعید سے کہا کہ یہ کس سے منقول ہے، اے ابو عبد اللہ ! انہوں نے فرمایا کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں سے۔
حدیث نمبر: 5864
٥٨٦٤ - حدثنا مروان بن معاوية عن إسماعيل (بن سميع عن) (١) علي بن أبي كثير أن أبا مسعود الأنصاري كان إذا كان يوم أضحى أو يوم فطر ⦗٢٣٧⦘ (طاف) (٢) في الصفوف فقال: لا صلاة إلا مع الإمام (٣).
مولانا محمد اویس سرور
علی رضی اللہ عنہ بن ابی کثیر فرماتے ہیں کہ ابو مسعود انصاری عید الاضحی اور عید الفطر کے دن صفوں میں چکر لگاتے اور فرماتے کہ اس دن نماز صرف امام کے ساتھ ہے۔
حدیث نمبر: 5865
٥٨٦٥ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أشعث بن أبي الشعثاء عن الأسود بن هلال عن ثعلبة بن (زهدم) (١) الحنظلي أن أبا مسعود (الأنصاري) (٢) قام في يوم عيد فقال: إنه لا صلاة في هذا اليوم حتى يخرج الإمام (٣).
مولانا محمد اویس سرور
ثعلبہ بن زہدم کہتے ہیں کہ حضرت ابو مسعود عید کے دن کھڑے ہوئے اور فرمایا کہ اس دن اس وقت تک نماز نہیں جب تک امام نہ آجائے۔
حدیث نمبر: 5866
٥٨٦٦ - حدثنا ابن علية عن أيوب عن نافع عن ابن عمر (أنه كان) (١) لا يصلي قبل العيد ولا بعده (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نہ عید سے پہلے نماز پڑھتے تھے نہ عید کے بعد۔
حدیث نمبر: 5867
٥٨٦٧ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن مجالد عن الشعبي قال: كنت (١) بين مسروق وشريح في يوم عيد فلم يصليا قبلها ولا بعدها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی کہتے ہیں کہ میں عید کے دن حضرت مسروق اور حضرت شریح کے درمیان تھا، دونوں نے نہ عید سے پہلے نماز پڑھی نہ عید کے بعد۔
حدیث نمبر: 5868
٥٨٦٨ - حدثنا ابن إدريس عن هشام عن ابن سيرين قال: كان لا يصلي قبل العيد ولا بعده.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام کہتے ہیں کہ حضرت ابن سیرین نہ عید سے پہلے نماز پڑھتے تھے نہ عید کے بعد۔
حدیث نمبر: 5869
٥٨٦٩ - حدثنا ابن إدريس عن إسماعيل قال: رأى الشعبي إنسانا يصلي بعدما انصرف الإمام فجبذه (١).
مولانا محمد اویس سرور
اسماعیل کہتے ہیں کہ حضرت شعبی نے عید کے دن ایک آدمی کو دیکھا جو امام کے جانے کے بعد نماز پڑھنے لگا تھا انہوں نے اسے پیچھے سے کھینچ کر منع کردیا۔
حدیث نمبر: 5870
٥٨٧٠ - حدثنا وكيع عن سلمة عن الضحاك قال: لا صلاة (قبلها ولا بعدها) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ نماز عید سے پہلے کوئی نماز ہے نہ بعد میں۔
حدیث نمبر: 5871
٥٨٧١ - [حدثنا وكيع عن إسماعيل بن أبي خالد عن الشعبي أنه كان لا يصلي قبلها ولا بعدها] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی نہ نماز عید سے پہلے نماز پڑھتے تھے نہ بعد میں۔
حدیث نمبر: 5872
٥٨٧٢ - [حدثنا وكيع عن (إسماعيل) (١) عن أبي عمر عن ابن الحنفية قال: لا صلاة قبلها ولا بعدها] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن الحنفیہ فرماتے ہیں کہ نماز عید سے پہلے کوئی نماز ہے نہ بعد میں۔
حدیث نمبر: 5873
٥٨٧٣ - حدثنا عبيد اللَّه بن موسى قال (أنا) (١) إسرائيل عن أبي إسحاق عن عمرو ابن عبد اللَّه الأصم أنه خرج مع مسروق في يوم عيد فقمت أصلي فأخذ بثيابي فأجلسني ثم قال: لا صلاة حتى يصلي الإمام.
مولانا محمد اویس سرور
عمرو بن عبد اللہ اصم فرماتے ہیں کہ میں عید کے دن حضرت مسروق کے ساتھ گیا، وہاں میں نماز پڑھنے کے لئے کھڑا ہوا تو انہوں نے مجھے پکڑ کر بٹھا دیا۔ پھر فرمایا کہ جب تک امام نماز پڑھا دے اس وقت تک کوئی نماز نہیں۔