حدیث نمبر: 5849
٥٨٤٩ - حدثنا أبو بكر قال نا سفيان بن عيينة قال: نا (ضمرة) (١) بن سعيد قال: سمعت عبيد اللَّه بن عبد اللَّه بن (عتبة) (٢) يقول: خرج عمر يوم عيد فسأل أبا واقد الليثي (٣) بأي شيء قرأ رسول اللَّه ﷺ في هذا اليوم قال: بـ (ق) و (اقتربت) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
عبید اللہ بن عبد اللہ بن عتبہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر عید کے دن تشریف لائے اور انہوں نے ابو واقد لیثی سے سوال کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس دن میں کون سی سورتوں کی تلاوت کیا کرتے تھے۔ انہوں نے فرمایا کہ سورة ق اور سورة القمر کی۔
حدیث نمبر: 5850
٥٨٥٠ - حدثنا جرير بن عبد الحميد عن إبراهيم بن محمد بن المنتشر عن أبيه عن حبيب بن (سالم) (١) عن النعمان بن بشير أن رسول اللَّه ﷺ كان يقرأ في العيدين والجمعة ﴿هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ﴾ و ﴿سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى﴾ وإذا اجتمع العيدان في يوم قرأ بهما (فيهما) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نعمان بن بشیر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عیدین اور جمعہ کی نماز میں سورة الغاشیہ اور سورة الاعلیٰ کی تلاوت کیا کرتے تھے۔ جب کسی دن جمعہ اور عید دونوں ہوتے تو دونوں میں یہی سورتیں پڑھتے تھے۔
حدیث نمبر: 5851
٥٨٥١ - حدثنا وكيع بن الجراح عن سفيان (عن معبد) (١) بن خالد (عن زيد) (٢) بن عقبة عن سمرة بن جندب أن رسول اللَّه ﷺ كان يقرأ في العيدين [﴿سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى﴾ و ﴿هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ﴾ (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن سمرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عیدین کی نمازوں میں سورة الاعلیٰ اور سورة الغاشیہ پڑھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 5852
٥٨٥٢ - حدثنا يزيد بن هارون عن حجاج عن معبد بن خالد عن زيد بن عقبة (عن سمرة) (١) بن جندب أن رسول اللَّه ﷺ كان يقرأ في العيدين] (٢) (فذكر) (٣) مثله (٤).
مولانا محمد اویس سرور
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
حدیث نمبر: 5853
٥٨٥٣ - [حدثنا سفيان بن عيينة عن (ابن) (١) طاوس عن أبيه وعن إبراهيم بن ميسرة عن طاوس أن النبي ﷺ قرأ في العيد قال أحدهما: بـ (اقتربت) وقال الآخر: بـ (ق)] (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عید کی پہلی رکعت میں سورة القمر اور دوسری میں سورة ق کی تلاوت فرمائی۔
حدیث نمبر: 5854
٥٨٥٤ - حدثنا معتمر عن حميد عن أنس أن أبا بكر قرأ في يوم عيد بـ (البقرة) حتى رأيت الشيخ (يميد) (١) من طول القيام (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر نے عید الفطر کے دن سورة البقرۃ کی تلاوت فرمائی، یہاں تک کہ میں نے ایک بوڑھے کو دیکھا کہ لمبے قیام کی وجہ سے وہ جھکنے لگا تھا۔
حدیث نمبر: 5855
٥٨٥٥ - حدثنا أبو بكر قال حدثنا حسين (١) بن علي عن زائدة عن عبد الملك بن عمير قال: حدثت عن عمر أنه كان يقرأ في العيد بـ ﴿سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى﴾ و ﴿هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ﴾ (٢).
مولانا محمد اویس سرور
عبد الملک بن عمیر فرماتے ہیں کہ حضرت عمر عید کی نماز میں سورة الاعلیٰ اور سورة الغاشیہ کی تلاوت فرمایا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 5856
٥٨٥٦ - حدثنا وكيع عن موسى بن عبيدة عن محمد بن عمرو بن عطاء عن ابن عباس أن رسول اللَّه ﷺ كان يقرأ في العيد بـ ﴿سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى﴾ و ﴿هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ﴾ (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عید کی نماز میں سورة الاعلیٰ اور سورة الغاشیہ کی تلاوت فرمایا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 5857
٥٨٥٧ - حدثنا هشيم وابن إدريس عن أشعث عن كردوس عن عبد اللَّه أن الوليد بن عقبة (أرسل إليه فقال) (١): يقرأ بأم الكتاب وسورة من المفصل زاد فيه ⦗٢٣٥⦘ هشيم: ليس من قصارها ولا من طوالها (٢).
مولانا محمد اویس سرور
کردوس فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ کو ولید بن عقبہ نے بلایا تو حضرت عبداللہ نے ولید سے کہا کہ سورة الفاتحہ اور مفصل کی ایسی سورت کی تلاوت کرو جو نہ بہت چھوٹی ہو نہ بہت لمبی۔
حدیث نمبر: 5858
٥٨٥٨ - حدثنا يزيد بن هارون قال (أخبرنا عمارة) (١) الصيدلاني عن مولى لأنس قد سماه قال: انتهيت مع أنس يوم العيد حتى انتهينا (٢) إلى الزاوية فإذا مولى (له) (٣) يقرأ في العيد بـ ﴿سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى﴾ و ﴿هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ﴾ (فقال) (٤) أنس: إنهما للسورتان (اللتان) (٥) قرأ بهما رسول ﷺ (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس کے ایک مولیٰ کہتے ہیں کہ میں عید کے دن حضرت انس کے ساتھ نماز کے لئے گیا، ہم نے ایک کونے میں دیکھا کہ حضرت انس کا ایک مولیٰ سورة الاعلیٰ اور سورة الغاشیہ کی تلاوت کر رہا تھا۔ حضرت انس نے فرمایا کہ یہی وہ سورتیں ہیں جنہیں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عید میں پڑھا کرتے تھے۔