حدیث نمبر: 5809
٥٨٠٩ - حدثنا أبو بكر (١) قال حدثنا هشيم قال: (أنا) (٢) يونس عن الحسن أنه كان يكره الكلام والإمام يخطب يوم العيد (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حسن عیدین کی نماز میں دوران خطبہ بات چیت کو مکروہ سمجھتے تھے۔
حدیث نمبر: 5810
٥٨١٠ - حدثنا وكيع عن سفيان عن ابن جريج عن عطاء أنه كرهه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء عیدین کی نماز میں دوران خطبہ بات چیت کو مکروہ سمجھتے تھے۔
حدیث نمبر: 5811
٥٨١١ - حدثنا وكيع عن أبي عوانة عن مغيرة عن إبراهيم أنه كرهه.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم عیدین کی نماز میں دوران خطبہ بات چیت کو مکروہ سمجھتے تھے۔
حدیث نمبر: 5812
٥٨١٢ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي الهيثم عن إبراهيم قال: خرجت معه يوم عيد فلما خطب الإمام سكت.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الہیشم کہتے ہیں کہ میں ابراہیم کے ساتھ عید کی نماز پڑھنے گیا، جب امام نے خطبہ شروع کیا تو وہ خاموش ہوگئے۔
حدیث نمبر: 5813
٥٨١٣ - حدثنا أبو بكر قال حدثنا ابن نمير عن سفيان عن أبي إسحاق قال: قلت له: (تكره) (١) الكلام في العيد والإمام يخطب؟ قال: نعم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سفیان کہتے ہیں کہ میں نے ابو اسحاق سے پوچھا کہ کیا عید کے خطبہ کے دوران بات چیت کرنا مکروہ ہے ؟ انہوں نے فرمایا ہاں۔
حدیث نمبر: 5814
٥٨١٤ - حدثنا أبو بكر قال حدثنا معاذ بن معاذ عن شعبة قال: كلمني الحكم ابن (عتيبة) (١) في يوم عيد والإمام يخطب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ حکم بن عتیبہ نے عید کے خطبے میں مجھ سے بات کی ہے۔