کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: عید الفطر کے دن عید گاہ کی طرف جانے سے پہلے کچھ کھا لینا مسنون ہے
حدیث نمبر: 5699
٥٦٩٩ - حدثنا أبو بكر قال نا هشيم بن بشير قال أنا محمد بن إسحاق عن حفص بن عبيد اللَّه بن أنس عن أنس قال: كان رسول اللَّه ﷺ يفطر يوم الفطر على تمرات ثم يغدو (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عید الفطر کے دن عید گاہ جانے سے پہلے کچھ کھجوریں کھالیتے پھر روانہ ہوتے۔
حدیث نمبر: 5700
٥٧٠٠ - حدثنا أبو الأحوص عن (أبي) (١) إسحاق عن الحارث عن علي قال: اطعم يوم الفطر قبل أن تخرج إلى المصلى (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ عید الفطر کے دن عید گاہ جانے سے پہلے کچھ کھالو۔
حدیث نمبر: 5701
٥٧٠١ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن حجاج عن عطاء عن ابن عباس قال: إن من السنة (١) أن تخرج صدقة الفطر قبل الصلاة ولا تخرج حتى تطعم (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ عید الفطر کی سنت یہ ہے کہ تم نماز سے پہلے صدقہ فطر ادا کرو اور عید کے لئے جانے سے پہلے کچھ کھالو۔
حدیث نمبر: 5702
٥٧٠٢ - حدثنا هشيم قال أنا (حصين) (١) قال: غدوت مع معاوية بن سويد بن مقرن يوم فطر (وقلت) (٢) له: يا أبا سويد هل طعمت شيئا قبل أن تغدو قال: لعقت لعقة من عسل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حصین فرماتے ہیں کہ میں عید الفطر کے دن معاویہ بن سوید سے ملا۔ میں نے ان سے کہا اے ابو سوید ! آپ نے کچھ کھایا ہے ؟ فرمایا ہاں میں نے تھوڑا سا شہد کھایا ہے۔
حدیث نمبر: 5703
٥٧٠٣ - حدثنا أبو الأحوص عن عطاء بن السائب عن (ابن) (١) معقل أنه لعق لعقة من عسل ثم خرج.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء بن سائب کہتے ہیں کہ حضرت ابن معقل عید الفطر کے دن تھوڑا سا شہد کھاتے پھر عید کے لئے نکلتے۔
حدیث نمبر: 5704
٥٧٠٤ - حدثنا وكيع عن هشام بن عروة عن أبيه قال: اطعم يوم الفطر قبل أن تخرج.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ عید الفطر کے دن عید گاہ جانے سے پہلے کچھ کھالو۔
حدیث نمبر: 5705
٥٧٠٥ - حدثنا ابن علية عن يحيى بن أبي إسحاق قال: أتيت صفوان بن محرز يوم فطر (فقعدت) (١) ببابه حتى خرج عليَّ فقال لي كالمعتذر: إنه كان يؤمر في (هذا) (٢) اليوم أن يصيب (الرجل) (٣) من (غدائه) (٤) قبل أن يغدو وإني أصبت شيئا فذاك الذي حبسني وأما الآخر فإنه يؤخر (غداءه) (٥) حتى يرجع.
مولانا محمد اویس سرور
یحییٰ بن ابی اسحاق کہتے ہیں کہ میں عید الفطر کے دن صفوان بن محرز کے پاس آیا اور میں ان کے دروازے پر بیٹھ گیا، اتنے میں تشریف لائے اور اعتذار کرتے ہوئے کہنے لگے کہ اس دن کے بارے میں حکم دیا جاتا تھا کہ آدمی عید کے لئے جانے سے پہلے کچھ کھالے، میں نے اتنی چیز کھالی ہے جو میرے لئے کافی ہے۔ البتہ عید الاضحی کا ناشتہ عید کی نماز کے بعد کیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 5706
٥٧٠٦ - حدثنا ابن علية عن ابن عون قال: كان ابن سيرين يؤتى في العيدين بفالوذج فكان يأكل منه قبل أن يغدو وقال ابن عون: إنه (يمسك) (١) البول.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ حضرت ابن سیرین کے پاس عیدین کے دنوں میں فالودہ لایا جاتا تھا وہ عید کے لئے جانے سے پہلے اس میں سے کھاتے تھے۔ ابن عون فرماتے تھے کہ یہ عمل پیشاب کو روکتا ہے۔
حدیث نمبر: 5707
٥٧٠٧ - حدثنا وكيع عن شعبة عن الحكم عن عبد اللَّه بن شداد أنه مر على بقال يوم عيد فأخذ منه (قسبة) (١) فأكلها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن شداد عید کے دن ایک دکاندار کے پاس سے گذرے اور اس سے ایک کھجور لے کر کھائی۔
حدیث نمبر: 5708
٥٧٠٨ - حدثنا هشيم قال (نا) (١) المغيرة عن الشعبي قال: إن من السنة أن يطعم يوم الفطر قبل أن يغدو (ويؤخر) (٢) الطعام يوم النحر حتى (يرجع) (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ سنت یہ ہے کہ عید الفطر کے دن عید کے لئے جانے سے پہلے کچھ کھالو اور عید الاضحی کے دن واپس آ کر کھاؤ۔
حدیث نمبر: 5709
٥٧٠٩ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن إبراهيم (بن) (١) عبد الأعلى عن محمد بن عبد الرحمن قال: كان الأسود يأمرنا أن نطعم قبل أن نغدو يوم الفطر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن عبد الرحمن کہتے ہیں کہ حضرت اسود ہمیں حکم دیتے تھے کہ عید الفطر کے دن نماز کے لئے جانے سے پہلے ہم کچھ کھا لیں۔
حدیث نمبر: 5710
٥٧١٠ - حدثنا وكيع عن (مسرة) (١) بن معبد عن إبراهيم بن أبي (عبلة) (٢) عن أم الدرداء قالت: كل قبل أن تغدو يوم الفطر (ولو تمرة) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ام درداء فرماتی ہیں کہ عید الفطر کے دن نماز کے لئے جانے سے پہلے کچھ کھالو خواہ ایک کھجور ہی کیوں نہ ہو۔
حدیث نمبر: 5711
٥٧١١ - [حدثنا معاوية بن هشام قال: نا ابن أبي ذئب عن يوسف عن السائب ابن يزيد قال: مضت السنّة أن يأكل قبل أن يغدو يوم الفطر] (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سائب بن یزید فرماتے ہیں کہ سنت یہ ہے کہ تم عید الفطر کے دن عید کے لئے جانے سے پہلے کچھ کھالو۔
حدیث نمبر: 5712
٥٧١٢ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن الأعمش عن المنهال عن عبد اللَّه بن الحارث عن ابن عباس قال: إذا خرجت يوم العيد، يعني الفطر فكل ولو تمرة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب تم عید الفطر کے لئے جانے لگو تو کچھ کھالو، خواہ ایک کھجور ہی کیوں نہ ہو۔
حدیث نمبر: 5713
٥٧١٣ - حدثنا أبو عامر العقدي عن الزبير بن عبد اللَّه بن رهيمة قال: سمعت عمر بن عبد العزيز يوم الفطر يخطب فقال: إن هذا يوم قد كان ينبغي فيه بعض الطعام وبعض الشراب، فبعض الطعام وبعض الشراب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن عبد العزیز نے عید الفطر کے دن خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ یہ وہ دن ہے جس میں کچھ کھانا اور کچھ پینا حاصل کیا جاتا ہے، لہٰذا تم کچھ کھالو اور کچھ پی لو۔
حدیث نمبر: 5714
٥٧١٤ - حدثنا يحيى بن يعلى عن عثمان بن الأسود عن مجاهد أنه قال: اطْعَمْ يوم الفطر قبل أن تخرج.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ عید الفطر کی نماز کے لئے آنے سے پہلے کچھ کھالو۔
حدیث نمبر: 5715
٥٧١٥ - حدثنا هشيم عن مغيرة عن إبراهيم قال: بلغه أن تميم بن سلمة خرج يوم الفطر ومعه صاحب له فقال لصاحبه: هل طعمت شيئا؟ قال: لا، فمشى (تميم) (١) إلى بقال فسأله تمرة أن يعطيه أو غير ذلك ففعل فأعطاه صاحبه فأكله فقال إبراهيم: ممشاه إلى رجل يسأله أشد عليه من تركه الطعام لو تركه.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ تمیم بن سلمہ عید الفطر کی نماز کے لئے نکلے، ان کے ساتھ ان کے ایک ساتھی بھی تھے، انہوں نے اپنے ساتھی سے کہا کہ کیا تم نے کچھ کھایا ہے ؟ انہوں نے کہا نہیں۔ اس پر حضرت تمیم ایک دکاندار کے پاس گئے اور اس سے ایک کھجور یا کوئی اور چیز مانگ کر اپنے ساتھی کو دی جو اس نے کھالی۔ ابراہیم فرماتے ہیں کہ عید کی نماز سے پہلے کچھ نہ کھانا ان کے لیے سوال کرنے سے زیادہ برا تھا۔
حدیث نمبر: 5716
٥٧١٦ - حدثنا وكيع عن عمران عن أبي مجلز قال: (أصب) (١) شيئا قبل أن تغدو.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو مجلز نے فرمایا کہ کیا تم نے عید کے لئے جانے سے پہلے کچھ کھالیا ؟
حدیث نمبر: 5717
٥٧١٧ - حدثنا شبابة قال (نا) (١) شعبة عن (أبي) (٢) إسحاق عن رجل من أصحاب النبي ﷺ أنه كان يأمر بالأكل يوم الفطر قبل أن يأتى المصلى (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو اسحاق کہتے ہیں کہ ایک صحابی عید الفطر کے دن عید گاہ کی طرف جانے سے پہلے کچھ کھانے کا حکم دیتے تھے۔
حدیث نمبر: 5718
٥٧١٨ - حدثنا زيد بن حباب قال (أخبرني) (١) مالك عن الزهري عن سعيد بن المسيب قال: كانوا يؤمرون أن يأكلوا قبل أن يغدوا (يوم الفطر) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ اسلاف اس بات کا حکم دیتے تھے کہ آدمی عید الفطر کے دن روانہ ہونے سے پہلے کچھ کھالے۔
حدیث نمبر: 5719
٥٧١٩ - حدثنا أحمد بن عبد الملك بن واقد عن عبيد اللَّه (بن) (١) (عمرو) (٢) عن عبد اللَّه بن محمد بن عقيل عن عطاء بن يسار عن أبي سعيد الخدري قال: كان (النبي) (٣) ﷺ يأكل يوم الفطر قبل أن يخرج (إلى المصلى) (٤) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید خدری فرماتے ہیں کہ نبی کریم حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عید الفطر کے دن عید گاہ کی طرف روانہ ہونے سے پہلے کچھ کھالیتے تھے۔