٥٦٨٦ - حدثنا حفص عن أشعث عن الحكم وحماد عن إبراهيم قال: ينقي الرجل أظفاره في كل جمعة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ آدمی ہر جمعے ناخن صاف کرے گا۔
٥٦٨٧ - حدثنا معاذ عن (المسعودي) (١) عن ابن حميد بن عبد الرحمن عن أبيه أنه قال: فيمن قلم أظفاره يوم الجمعة أخرج اللَّه منها الداء وأدخل فيها الشفاء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حمید بن عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ جو شخص جمعے کے دن ناخن تراشے گا اللہ تعالیٰ ان میں سے بیماری نکال لے گا اور ان میں شفاء ڈال دے گا۔
٥٦٨٨ - حدثنا وكيع عن مبارك عن عبد اللَّه بن مسلم بن يسار عن أبيه أنه كان يدعو (بالقلمين) (١) يوم الجمعة، يعني المقصين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسلم بن یسار جمعہ کے دن ناخن کاٹنے کا اوزار منگوایا کرتے تھے۔
٥٦٨٩ - حدثنا الفضل بن دكين قال حدثنا (مندل) (١) عن عمران بن أبي عطاء قال: رأيت ابن الحنفية ينقي أظفاره في كل جمعة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمران بن ابی عطاء فرماتے ہیں کہ میں نے ابن الحنفیہ کو دیکھا کہ وہ جمعہ کے دن ناخن صاف کیا کرتے تھے۔
٥٦٩٠ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن أبي الهيثم قال رأيت سعيد بن جبير ينقي أظفاره في الصلاة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ہیثم کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر کو دیکھا کہ وہ نماز میں اپنے ناخن صاف کیا کرتے تھے۔