حدیث نمبر: 5679
٥٦٧٩ - حدثنا أبو بكر قال حدثنا وكيع عن أبي (جناب) (١) عن يزيد بن البراء عن أبيه أن النبي ﷺ خطبهم يوم عيد وفي يده قوس أو عصا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت براء فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عید کے دن لوگوں کو خطبہ دیا اس وقت آپ کے ہاتھ میں عصا یا کمان تھی۔
حدیث نمبر: 5680
٥٦٨٠ - حدثنا أبو بكر قال حدثنا وكيع عن طلحة (بن) (١) يحيى قال: رأيت عمر لبن عبد العزيز يخطب وبيده قضيب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طلحہ بن یحییٰ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن عبد العزیز کو خطبہ دیتے دیکھا اس وقت ان کے ہاتھ میں بانس کا ایک ڈنڈا تھا۔
حدیث نمبر: 5681
٥٦٨١ - حدثنا وكيع عن سفيان (عن واصل) (١) عن أبي وائل أن كعبا رأى جريرا وفي يده قضيب فقال: إن هذا لا يصلح إلا لراع أو (والٍ) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو وائل فرماتے ہیں کہ حضرت کعب نے حضرت جریر کو دیکھا کہ خطبہ کے دوران ان کے ہاتھ میں ایک ڈنڈا ہے تو ان سے فرمایا کہ یہ چیز صرف چرواہے یا والی کے شایانِ شان ہے۔