حدیث نمبر: 5667
٥٦٦٧ - حدثنا أبو بكر قال حدثنا مرحوم بن عبد العزيز أنه سمع ثابتا البناني يقول: كنت مع أنس بن مالك يوم جمعة فلما أن سمع النداء بالصلاة قال: قم نسعى (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ثابت بنانی فرماتے ہیں کہ میں جمعہ کے دن حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھا، جب انہوں نے اذان کی آواز سنی تو فرمایا کہ چلو نماز کی طرف سعی کریں۔
حدیث نمبر: 5668
٥٦٦٨ - حدثنا محمد بن أبي عدى عن أشعث عن الحسن قال: ﴿فَاسْعَوْا إِلَى ذِكْرِ اللَّهِ﴾ [الجمعة: ٩]، قال: بقلبه.
مولانا محمد اویس سرور
حسن قرآن مجید کی آیت { فَاسْعَوْا إِلَی ذِکْرِ اللہِ } کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد دل سے سعی کرنا ہے۔
حدیث نمبر: 5669
٥٦٦٩ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي حيان عن عكرمة قال: السعي العمل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ سعی سے مراد عمل ہے۔
حدیث نمبر: 5670
٥٦٧٠ - [حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن رجل عن مسروق: ﴿فَاسْعَوْا إِلَى ذِكْرِ اللَّهِ﴾، قال: الوقت.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسروق قرآن مجید کی آیت { فَاسْعَوْا إِلَی ذِکْرِ اللہِ } کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد وقت ہے۔
حدیث نمبر: 5671
٥٦٧١ - حدثنا وكيع عن موسى بن دينار عن موسى بن أبي كثير عن سعيد بن المسيب قال: موعظة الإمام.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ اس سے مراد امام کی موعظت ہے۔
حدیث نمبر: 5672
٥٦٧٢ - حدثنا وكيع عن موسى عن عبيدة عن محمد بن كعب قال: السعي العمل] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن کعب فرماتے ہیں کہ سعی سے مراد عمل ہے۔
حدیث نمبر: 5673
٥٦٧٣ - حدثنا هشيم عن عباد بن راشد عن الحسن في قوله (تعالى) (١): ﴿فَاسْعَوْا إِلَى ذِكْرِ اللَّهِ﴾ قال: أما واللَّه ما هو بالسعي على الأقدام وقد نهوا أن يأتوا الصلاة إلا وعليهم السكينة والوقار ولكن بالقلوب و (النيات) (٢) والخشوع.
مولانا محمد اویس سرور
حسن قرآن مجید کی آیت { فَاسْعَوْا إِلَی ذِکْرِ اللہِ } کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد پاؤں سے چلنا ہے۔ لوگوں کو اس بات سے منع کیا گیا ہے کہ وہ نماز کے لئے آتے ایسی کیفیت رکھیں کہ ان پر سکینت اور وقار طاری ہو۔ نیز اس سے مراد دلوں، نیتوں اور خشوع کو درست رکھنا ہے۔
حدیث نمبر: 5674
٥٦٧٤ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم قال: كان عبد اللَّه يقرأها فامضوا إلى ذكر اللَّه ويقول: لو قرأتها (فاسعوا) لسعيت حتى يسقط ردائي (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ قرآن مجید میں { فَاسْعَوْا إِلَی ذِکْرِ اللہِ } کے بجائے { فَامْضُوا إلَی ذِکْرِ اللہِ } پڑھا کرتے تھے۔ اور فرماتے تھے کہ اگر میں اسے { فَاسْعَوْا } پڑھوں تو ایسی سعی کروں کہ میری چادر گرجائے۔
حدیث نمبر: 5675
٥٦٧٥ - حدثنا هشيم عن مغيرة عن إبراهيم عن خرشة قال: قرأها عمر بن الخطاب: فامضوا إلى ذكر اللَّه (١). ⦗١٩٣⦘ [٧٧] في قوله (تعالى) (٢): ﴿فَإِذَا قُضِيَتِ الصَّلَاةُ﴾
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خرشہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے قرآن مجید میں { فَاسْعَوْا إِلَی ذِکْرِ اللہِ } کے بجائے { فَامْضُوا إلَی ذِکْرِ اللہِ } پڑھا ۔
حدیث نمبر: 5676
٥٦٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن جوبير عن الضحاك (في) (١) قوله: ﴿فَإِذَا قُضِيَتِ الصَّلَاةُ فَانْتَشِرُوا فِي الْأَرْضِ وَابْتَغُوا مِنْ فَضْلِ اللَّهِ﴾ [الجمعة: ١٠] قال: هو (إذن) (٢) من اللَّه فإذا فرغ فإن شاء خرج وإن شاء قعد في المسجد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ضحاک اللہ تعالیٰ کے فرمان { فَإِذَا قُضِیَتِ الصَّلاَۃُ فَانْتَشِرُوا فِی الأَرْضِ وَابْتَغُوا مِنْ فَضْلِ اللہِ } (جب نماز پوری ہوجائے تو زمین پر پھیل جاؤ اور اللہ کا فضل تلاش کرو) کے بارے میں فرماتے ہیں کہ یہ اللہ کی طرف سے اجازت ہے۔ اگر کوئی آدمی چاہے تو چلا جائے اور اگر کوئی چاہے تو مسجد میں بیٹھا رہے۔
حدیث نمبر: 5677
٥٦٧٧ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن حجاج عن عطاء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد اور حضرت عطاء اللہ تعالیٰ کے فرمان { فَإِذَا قُضِیَتِ الصَّلاَۃُ فَانْتَشِرُوا فِی الأَرْضِ وَابْتَغُوا مِنْ فَضْلِ اللہِ } (جب نماز پوری ہوجائے تو زمین پر پھیل جاؤ اور اللہ کا فضل تلاش کرو) کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اگر چاہے تو فضل تلاش کرے اور اگر چاہے تو نہ کرے۔
حدیث نمبر: 5678
٥٦٧٨ - وعن القاسم عن مجاهد: ﴿فَإِذَا قُضِيَتِ الصَّلَاةُ فَانْتَشِرُوا فِي الْأَرْضِ﴾ (قالا) (١): إن شاء فعل وإن شاء لم يفعل.