کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جمعے کی نماز کے لئے صاف کپڑے پہنے اور زینت اختیار کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 5662
٥٦٦٢ - حدثنا أبو بكر قال حدثنا (١) هشيم قال (أنا) (٢) الحجاج عن أبي جعفر أن رسول اللَّه ﷺ كان يلبس برده الأحمر يوم الجمعة ويعتم يوم العيدين (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمعہ کے دن اپنی سرخ چادر اوڑھتے اور عیدین کے دن عمامہ باندھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 5663
٥٦٦٣ - حدثنا ابن نمير عن محمد بن إسحاق عن نافع قال: كان ابن عمر يغتسل للجمعة كاغتساله من الجنابة ويلبس من أحسن ثيابه ثم يخرج حتى يأتي المصلى (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جمعہ کو جنابت کے غسل جیسا غسل کیا کرتے تھے، اپنے سب سے اچھے کپڑے پہنتے پھر نماز کے لئے جاتے تھے۔
حدیث نمبر: 5664
٥٦٦٤ - حدثنا (عبيد اللَّه) (١) قال (أنبأنا) (٢) إسرائيل عن أبي إسحاق عن ابن أبي ليلى قال: أدركت أصحاب محمد ﷺ من أصحاب بدر وأصحاب (الشجرة) (٣) إذا ⦗١٩١⦘ كان يوم الجمعة لبسوا أحسن ثيابهم وإن كان عندهم طيب مسوا منه ثم راحوا إلى الجمعة (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ میں سے اصحاب بدر اور اصحاب شجرہ کی صحبت پائی، وہ حضرات جمعہ کے دن اپنے سب سے اچھے کپڑے پہنتے، خوشبو لگاتے اور پھر جمعے کے لئے جاتے تھے۔
حدیث نمبر: 5665
٥٦٦٥ - حدثنا ابن نمير عن موسى بن عبيدة عن زيد بن أسلم عن جابر بن عبد اللَّه قال: نظر رسول اللَّه ﷺ إلى الناس يوم الجمعة (باذّة) (١) (هيئتهم) (٢) فقال: "ما (ضَرَّ رجلًا) (٣) لو اتخذ لهذا اليوم ثوبين" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جمعہ کے دن لوگوں کو پراگندہ حالت میں دیکھا تو فرمایا کہ اگر اس دن کے لئے یہ دو کپڑے بنالیں تو انہیں کوئی نقصان نہیں ہوگا۔
حدیث نمبر: 5666
٥٦٦٦ - حدثنا وكيع عن موسى بن عبيدة عن زيد بن أسلم عن جابر عن رسول اللَّه ﷺ مثله وزاد فيه: ثوبين يروح فيهما (١).
مولانا محمد اویس سرور
ایک اور سند سے کچھ اضافے کے ساتھ یہی مضمون منقول ہے۔