حدیث نمبر: 5646
٥٦٤٦ - حدثنا يزيد بن هارون ومحمد بن بشر وابن إدريس قالوا: أنا محمد بن عمرو عن عبيدة بن سفيان الحضرمي قال: سمعت (أبا) (١) الجعد الضمري وكانت له صحبة يقول قال رسول اللَّه ﷺ: "مَنْ تَرَكَ الجْمُعَةَ ثَلاثَ مراتٍ (تَهَاوُنًا) (٢) طُبِعَ عَلَى قَلْبِهِ" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعد ضمری سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس شخص نے تین جمعے بلا عذر چھوڑ دیئے اس کے دل پر مہر لگادی جاتی ہے۔
حدیث نمبر: 5647
٥٦٤٧ - حدثنا يزيد بن هارون قال (حدثنا) (١) هشام الدستوائي عن يحيى بن أبي كثير عن أبي سلام عن الحكم بن ميناء (٢) عن ابن عمر وابن عباس أنهما شهدا على رسول اللَّه ﷺ أنه قال وهو على أعواد المنبر: "لينتهين أقوامٌ عَنْ (وَدْعِهِمْ) (٣) الجمعاتِ أو لَيطْبَعَنَّ اللَّهُ عَلَى قُلُوبهِمْ ولَيُكْتَبَنَّ مِنَ الغَافِلينَ" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منبر پر بیٹھ کر ارشاد فرمایا کہ لوگ جمعہ چھوڑنے سے باز آجائیں ورنہ اللہ ان کے دلوں پر مہر لگادے گا اور انہیں غافلوں میں سے لکھ دے گا۔
حدیث نمبر: 5648
٥٦٤٨ - حدثنا يزيد بن هارون (قال) (١) أنا همام (بن يحيى) (٢) عن قتادة عن قدامة بن وبرة (العجيفي) (٣) عن سمرة بن جندب عن النبي ﷺ قال: "من ترك الجمعة من غير عذر فليتصدق بدينار فإن لم يجد فبنصف دينار" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سمرہ بن جندب سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس شخص نے بغیر عذر کے جمعہ چھوڑا وہ ایک دینار صدقہ کرے، اگر ایک دینار نہ ملے تو آدھا دینار صدقہ کردے۔
حدیث نمبر: 5649
٥٦٤٩ - حدثنا هشيم عن (عوف) (١) عن سعيد بن أبي الحسن عن ابن عباس قال: من ترك الجمعة ثلاثًا متواليات طبع اللَّه على قلبه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جس شخص نے مسلسل تین جمعے چھوڑ دیئے اللہ تعالیٰ اس کے دل پر مہر لگادیتا ہے۔
حدیث نمبر: 5650
٥٦٥٠ - حدثنا عبيد اللَّه عن عثمان بن الأسود عن العباس (بن) (١) عبد اللَّه بن معبد قال: قال أبو هريرة ما أحب أن لي (حمر) (٢) النعم ولا أن الجمعة تفوتني إلا من عذر (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ اگر مجھے کئی سرخ اونٹ مل جائیں تو یہ مجھے اس کے مقابلے میں پسند نہیں کہ میں بلا عذر جمعہ کی نماز چھوڑ دوں۔
حدیث نمبر: 5651
٥٦٥١ - حدثنا ابن إدريس عن ابن جربج عن محمد بن عباد بن جعفر قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "عسى أحدكم أن يتخذ (الصبة) (١) من الغنم على رأس الميلين أو ثلاثة فتكون الجمعة فلا يشهدها (٢) ثم تكون فلا يعشدها، (ثم تكون فلا يشهدها) (٣) فيطبع اللَّه على قلبه" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن عباد بن جعفر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ہوسکتا ہے تم میں سے کوئی دو یا تین میل کے فاصلے پر بکریوں کا ریوڑ رکھے اور پھر جمعہ کے لئے نہ آئے، پھر جمعہ آئے اور وہ جمعہ کی نماز کے لئے نہ آئے، پھر جمعہ آئے اور وہ جمعہ کی نماز کے لئے نہ آئے تو اللہ تعالیٰ اس کے دل پر مہر لگادے۔
حدیث نمبر: 5652
٥٦٥٢ - حدثنا (الفضيل) (١) بن دكين عن زهير عن أبي إسحاق عن أبي الأحوص (سمعه) (٢) منه عن عبد اللَّه أن النبي ﷺ قال لقوم يتخلفون عن الجمعة: "لقد (هممت) (٣) أن آمر رجلا يصلي بالناس ثم أحرق على رجال يتخلفون عن الجمعة بيوتهم (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میرا دل چاہتا ہے کہ ایک آدمی کو نماز پڑھانے کا کہوں اور میں ان لوگوں کے گھروں کو جاکر جلا دوں جو جمعہ کی نماز نہیں پڑھتے۔
حدیث نمبر: 5653
٥٦٥٣ - حدثنا حفص عن ليث عن مجاهد قال: اختلف رجل إلى ابن عباس ⦗١٨٨⦘ شهرا (يسأله عن رجل) (١) يقوم الليل ويصوم النهار ولا يشهد جماعة ولا جمعة قال: في النار (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ ایک آدمی ایک مہینے تک حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کرتا رہا کہ ایک آدمی ساری رات قیام کرتا ہے اور دن کو روزہ رکھتا ہے لیکن وہ جمعہ اور جماعت میں شریک نہیں ہوتا تو اس کا کیا حکم ہے ؟ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ وہ جہنمی ہے۔